انڈکس ( INDEX ) سعودی عربیہ 2025 میں سفیر ہند نے ہندوستانی پویلین کا افتتاح کیا

کے این واصف
سعودی عرب مین ہندوستانی سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے “انڈکس سعودی عربیہ 2025” نمائش سنٹر مین ہندوستانی پویلین کا افتتاح کیا۔ اس پویلین کو ایکسپورٹ پروموشن کونسل برائے ہینڈی کرافٹس اور وزارت ٹکسٹٹائلز حکومت ہند کے تعاون سے قائم کیاگیا ہے۔ سفارت خانہ ہند ریاض کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق یہ نمائش 9 تا 11 ستمبر 2025 ریاض فرنٹ نمائش اینڈ کانفرنس سنٹر میں جاری رہے گی۔
اس موقع پر کانفرنس سنٹر میں “India- The Ideal Destination for Handicrafts Sourcing” کے عنوان سے منعقد سمینار میں سفیر ہند عزت مآب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ انھون نے بتایا کہ ہندوستان دستی صنعت میں دنیا کا سب سے بڑا ملک ہونے کا درجہ رکھتاہے۔ ملک میں ہینڈی کرفٹ سے سات ملین کاریگرون کا روزگار جڑا ہے۔ دستکاری صنعت کو حکومت ہند کا ODOP پروگرم کے تحت حکومتی سرپرستی و تعاون حاصل ہے۔ اس سیشن میں معروف سعودی صنعتی گھرانوں کے صنعتکاروں نے شرکت کی۔ اس نمائش میں ہندوستان کی شرکت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب سعودی عرب 2025 ہینڈی کرافٹ سال منارہاہے۔
اس نمائش میں ہندوستان کے معروف ہینڈی کرافٹ صنعتکارون نے اپنی مصنوعات نمائش میں پیش کی ہوئی ہیں۔ یہاں قومی ایوارڈ یافتہ ہینڈی کرافٹ کاریگر اپنے فن کا مظاہرہ کررہےہیں۔ ان میں منموھن سونی اترپردیش، پریم چند نئی دہلی، پرتاپ ارجنن کیرالہ، ام سلمان خاتون مغربی بنگال، جشوبنتی مہر اڈیشہ شامل ہین۔ اس کے علاوہ ہینڈی کرافٹ میں مختلف مصنوعات تیار کرنے والی ہندوستان کی چھ معروف کمپنیان بھی اس نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔