مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد شہروں الرٹ جاری، بارش کا امکان۔ زائرین محتاط رہیں

کے این واصف
دنیا بھر کے زائرین ۱۲ ربع الاول کو روضہ مبارک پر حاضری کے بعد عمرہ کے لئے مکہ مکرمہ کا رخ کرتے ہیں۔ مکہ ریجن میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ جس کے پیش نظر زائرین کو احتیاط برتنا چاہیے۔
محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ کے بعض شہروں کے لیے موسمی الرٹ جاری کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ طائف، العرضیات، اضم، بنی یزید، میسان اور بنی مالک میں آرنج الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں تیز ہوا، بارش اوراولے گرنے کا امکان ظاہر کئے گئے ہیں۔
مذکورہ شہروں میں تیز ہوا کی وجہ سے حد نگاہ کافی متاثر ہوگی جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے۔ محکمے نے کہا ہے کہ جازان، الباحہ اور عسیر کے متعدد شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جو شام 8 بجے تک رہے گی۔ ابہا، خمیس مشیط، ظہران الجنوب اور محایل میں تیز ہوا چلے گی اور حد نگاہ متاثر ہوگی۔
نجران ریجن کے متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔