ایجوکیشن

جگتیال گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں میں امارت ملت اسلامیہ و بزم اردو ادب کی شاندار تعلیمی تقریب

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں خود مختار میں امارات ملت اسلامیہ کا تعلیمی کمیٹی جکتیال اور بزم اردو ادب جگتیال کی جانب سے ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

 

اس پروگرام میں امارت ملت اسلامیہ تعلیمی کمیٹی جگتیال کی جانب سے اٹھ طالبات جنہوں نے ڈگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی انہیں مڈل مومنٹو اور اعزاز نامے سے نوازا گیا جس میں بی اے بی کام ۔بی زڈ سئ ایم پی سی اردو میڈیم اور انگلش میڈیم کی طالبات موجود ہے جس میں اسنا تکریم شفا صدف مہدی فلک ام خدیجہ عافیہ سلطانہ زیبہ فردوس ناصرہ بیگم اور سمیرہ سلطانہ موجود تھے

 

بزم اردو ادب جگتیال کی جانب سے تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا جس کا عنوان ازادی کی تحریک میں مسلمانوں کا کردار اس عنوان پر کافی طالبات نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا سب سے بہترین کارکردگی پر تین طالبات کو رقمی انعام تصدیق نامہ دیا گیا جن میں سر فہرست پہلا انعام حاصل کرنے والی طلبہ رمشاہ فاطمہ /3000 رقمی انعام دوسرا انعام سمینہ سلطانہ /2000تیسرا انعام سمیہ ثانیہ/1000رقمی انعام حاصل کیا ہے

 

اس کے ساتھ تیلنگانہ اسٹیٹ کامن پوسٹ گریجویشن انٹرسنٹسٹ اردو میں شاندار رینک حاصل کرنے والی تین طالبات کو شال پوشی مڈل اور مومنٹو دیا گیا وہ طالبات ہاجرہ ماہین اریبا شہوار نہا ناز موجود تھے اس پروگرام کی صدارت کالج پرنسپل پروفیسر رامہ کرشنا نے کی اور اس جلسے کی مکمل کاروائی اردو لکچررقاسم علی سر نے چلائی اس پروگرام میں کثیر طالبات کے ساتھ ساتھمحمد عبدالرحیم صاحب اسسٹنٹ پروفیسر اف ہسٹری ہیڈ اف دی ڈیپارٹمنٹ لیکچرر سیاسیات یاسمین سلطانہ لیکچرر معاشیات عرفانہ بیگم لیکچرر کمپیوٹر سائنس ستیم سر نے شرکت کی

 

اس کے ساتھ ساتھ ملت اسلامیہ کے صدر جناب عبدالباری بزم اردو ادب کے صدر لیاقت علی محسن ایجوکیشن کمیٹی کے صدر محمد منیم الدین اس کے علاوہ ملت اسلامیہ کے سرگرم کارکن محمد ساجد محمد نسیم اور افتخار نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button