جنرل نیوز

یاد فاضل ؒویاد عاقل ؒ

یاد فاضل ؒویاد عاقل ؒ

حیدرآباد (پریس نوٹ) محمد زید حسامی کے بموجب امیر ملت اسلامیہ مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ صاحب کی نگرانی میں یاد فاضل ؒ ویاد عاقل کا انعقاد عمل میں لا یا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 14/ستمبر بروز اتوارحسامیہ منز ل پنجہ شاہ میں بعد نماز فجر ختم قرآن وتناول تبرک اور بعد نماز عصر ختم قرآن حسامیہ چمن مادنا پیٹ بعد نماز عشاء قصیدہ بردہ شریف بعد ازمقابلہ قرأت کلام پاک (برائے طلباء عمردس تا بیس سال) کا انعقاد عمل میں آئیگا۔15/ستمبر بروزپیر9بجے شب نعتیہ مقابلہ برائے طلباء عمر دس سال تا بیس سال مقرر ہے۔16 /ستمبر بروز منگل 9بجے شب مواعظ حسنہ وسیرت اولیاء مقرر ہے، جس میں خلفاء مولانا عاقل ؒوخلفاء مولانا جعفر پاشاہ خطاب فرمائینگے۔17/ستمبر بروز چہار شنبہ صبح دس بجے تا دو بجے تک فری میڈیکل کیمپ اور ۰۱/بجے شب ”درس تصوف ومحفل ذکروسلوک“بمقام حسامیہ منز ل پنجہ شاہ حیدرآبادمقرر ہے۔18ستمبر بروزجمعرات بعد نماز عصر ختم قرأن مسجد انبیاء حسامیہ چمن مادنا پیٹ حیدرآباد میں مقرر ہے۔ بعد نماز مغرب زیارت آثار مبارک ؐ برائے خواتین وبعد نماز عشاء(برائے مردحضرات) بمقام حسامیہ منزل پنجہ شاہ حیدرآباد مقرر ہے۔9بجے شب سے نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئیگا۔معتمدڈاکٹر طیب پاشاہ قادری،نائب معتمد مشاعرہ الحاج اکبر خان اکبراور داعیان مشاعرہ مولانا محمد محی الدین احمد حسامی،وڈاکٹر رضی الدین رحمت حسامی ہونگے۔ وابستگان سلسلہ عالیہ قادریہ حسامیہ ومریدین ومعتقدین علامہ فاضل ؒ وعلامہ عاقل ؒ وعوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button