میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہیومن روٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے فری حجامہ کیمپ کا کامیاب انعقاد

میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہیومن روٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے فری حجامہ کیمپ کا کامیاب انعقاد
حیدرآباد (پریس ریلیز)
میلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر ہیومن روٹس فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام لبنیٰ ہاسپٹل کے اشتراک سے آج صلالہ بارکس میں فری حجامہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ کیمپ میں فری بی پی اور شوگر ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی، جس سے الحمدللہ سیکڑوں عوام نے استفادہ حاصل کیا۔
اس کیمپ کا افتتاح محترم رشید بن عبدالقادر باعوم کے ہاتھوں انجام پایا۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد پر لبنیٰ ہاسپٹل کے ذمہ دار جناب علی بن عبدالرحمن باعیاش نے ہیومن روٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین مرزا کریم بیگ اور صدر محمد اسلم خان کو شال پوشی اور ایوارڈ پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے سیعد عوینی ، سیعد ثوبان ، محمد بارزیق ، محمد باکراع شیخ افسر باوزیر مقبول یمانی، محسن قریشی کے علاوہ بستی بارکس کی کئی نامور شخصیات نے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر علی باعیاش صاحب نے مہمانانِ کرام کی شال پوشی کی اور شکریہ ادا کیا۔
انتظامیہ کی جانب سے کیمپ میں آنے والے حضرات کو مشروبات پیش کئے گئے جبکہ خواتین کے لئے علیحدہ پردے کا اہتمام اور لیڈی ڈاکٹر کی خدمات بھی فراہم کی گئیں۔ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے علاج و استفادہ کیا۔
ہیومن روٹس فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے بتایا کہ اس ماہِ مبارک میں یہ دوسرا کامیاب فری حجامہ کیمپ ہے، جو نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں منعقد کیا گیا۔ فاؤنڈیشن نے اس موقع پر پوری امت کو مبارکباد بھی پیش کی۔ مزیدتفصیلات کے لئے 6300780017 یا 9966977188 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے