تلنگانہ
عادل آباد کلکٹر آفیس کے سلاب کا کچھ حصہ منہدم

عادل آباد: ریاست تلنگانہ عادل آباد کلکٹریٹ کی عمارت میں جمعرات کو ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جب عمارت کی بالائی منزل کا کچھ حصہ اچانک منہدم ہوگئی۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاعات
کے مطابق سلاب آہستہ آہستہ گرنے لگا تو وہاں موجود ملازمین نے فوری طور پر عمارت سے باہر نکل کر اپنی جان بچائی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریاستی وزیر جُوپلی کی جانب سے کلکٹریٹ میں ایک اجلاس جاری تھا اور اس وجہ
سے بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین عمارت میں موجود تھے تاہم سب محفوظ رہے جس پر تمام نے راحت کی سانس لی۔