تلنگانہ

بودھن سے گرفتار نوجوان پر دہشت گرد سے خصوصی ایپ کے ذریعہ رابطہ میں رہنے کا الزام

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے بودھن میں ایک نوجوان کی جانب سے مبینہ طور پر دہشت گرد سے روابط کے معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔ چہارشنبہ کے روز دہلی پولیس نے بودھن کے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر دہلی منتقل کردیا

 

 

 

جہاں اس سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نوجوان کا کسی بھی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق جھارکھنڈ کے رانچی علاقے میں بم حملوں کی سازش رچنے کے الزام میں

 

 

 

دہلی پولیس نے حال ہی میں "دانش” نامی ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس سے تفتیش کے دوران بودھن کے نوجوان کا نام سامنے آیا جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے حراست میں لیا۔پولیس کو شبہ

 

 

 

ہے کہ ملزمین ایک خصوصی ویڈیو کال ایپ کے ذریعے آپس میں رابطے میں تھے مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button