جنرل نیوز

اوٹکورمیں واکٹی سری ہری انا سیوا سمیتی کے زیراہتمام مفت چشموں کی تقسیم

اوٹکورمیں واکٹی سری ہری انا سیوا سمیتی کے زیراہتمام مفت چشموں کی تقسیم

 

مکتھل حلقہ اوٹکور منڈل مستقر میں ریاستی وزیر عزت مآب۔ ڈاکٹر واکٹی سری ہری نے لائنس کلب رام ریڈی آئی ہاسپٹل محبوب نگرکے تعاون سے آنکھوں کا آپریشن کروانے والوں میں آنکھوں کی سرجری کی اور مفت میں چشمےتقسیم کیے گئے

تفصیلات کےبموجب

مکتھل حلقہ اوٹکور منڈل مستقرمیں واکیٹی سری ہری انا سیوا سمیتی کے زیراہتمام حال ہی میں آنکھوں کا ایک مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا تھا، جس میں تقریباً 25 لوگوں کے آنکھوں کی تشخیص کی گئی تھی اور محبوب نگر کے کندور رام ریڈی آئی اسپتال ینو گنڈہ میں آنکھوں کا مفت آپریشن کیا گیا تھا۔ اوٹکور منڈل مستقر پر پہنچنے والوں کوآج جمعرات کو مفت چشمے، ادویات، پھلوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ جوحضرات آنکھوں کا آپریشن کرلۓ ھیں ان لوگوں نے تلنگانہ کے ریاستی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔جناب ڈاکٹر واکٹی سری ہری ریاستی وزیر نے کہا کہ وہ سری ہری انا سیوا سمیتی کو اپنا مکمل تعاون فراہم کریں گے، جو مستقبل میں مزید خدمات انجام دینے کے پروگرام شروع کر رہی ھے۔ تاکہ اس پروگرام سے غریب عوام مستفید ھو سکے۔ اس پروگرام میں سیوا سمیتی کے ارکان اے روی کمار، نورالدین، عصام الدین، بویا نرسمہا، رام ریڈی لائنس ہاسپٹل کے عملہ ستیم گوڑ، خوا جہ معین الدین ، اوٹکور منڈل قائدین وگنیشور ریڈی، محمد عرفات سینیئر قائد کانگرس ،کوکو لنگم، مہیشور ریڈی، جگدیش گوڑ، راگھو، انیل کمار اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button