تلنگانہ

گنڈی پیٹ کے 6 دروازہ کھول دئیے گئے

حیدرآباد: بالائی علاقوں سے شدید بارش کے سبب عثمان ساگر (گنڈی پیٹ) کی سطح آب میں زبردست اضافہ ہوگیا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے واٹر بورڈ حکام نے پراجکٹ کے 6 دروازے 4 فٹ تک اٹھا کر 2652 کیوسک پانی کو موسی ندی

 

 

میں چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔حکام کے مطابق اس وقت 2000 کیوسک پانی جھیل میں مسلسل داخل ہو رہا ہے۔ دروازے کھولنے کے باعث موسی ندی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔سیلابی پانی نارسنگی اور منچی ریولہ کے درمیان موجود

 

 

کلورٹ کے اوپر سے بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے حکام نے آمد و رفت کو دونوں طرف سے بند کر دیا ہے۔مزید یہ کہ موسی میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آنے پر میونسپل، ریونیو اور پولیس محکمے مشترکہ طور پر نشیبی علاقوں میں رہنے

 

 

والے عوام کو چوکس کر رہے ہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button