تلنگانہ

بودھن منڈل کلڈورکی میں برقی کھمبے ٹریکٹر سےگرنے سے دو افراد ہلاک 

بودھن منڈل کلڈورکی

بجلی کے کھمبے ٹریکٹر سےگرنے سے دو افراد ہلاک

افراد خاندان کی جانب سے گرام پنچایت عہدیداروں کے خلاف احتجاج

بودھن: 12/ ستمبر( اردو لیکس ) گاوں کے دو گرام پنچایت کارکنوں افراد کی اس وقت موت واقع ہوگئی جب وہ ٹریکٹر لے جارہے تھے بجلی کے کھمبوں گررنے سے یہ حادثہ پیش آیا تفصیلات کے بموجب بودھن منڈل کے کلڈورکی گاوں کے مضافات میں یہ حادثہ آس وقت پیش آیا جب وہ بجلی کے کھمبوں کو رام پور بجلی سب اسٹیشن سے بیکینکی گاوں تک بجلی کے کھمبے لئے جارے تھے بجلی کے کھمبوں کو لے جانے والے ٹریکٹر کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے ان دو گرام پنچایت کے کارکنوں کے أپر بجلی کے کھمبے گر گئے جس سے دونوں کی موت واقع ہوگئی

 

اور ٹریکٹر ڈرائیور راجو شدید زخمی ہوگیا جسے فوری بودھن ضلع سرکاری دواخانہ منتقل کر دیا گیا متوفی کے افراد خاندان نے گرام پنچایت کے عہدیداروں کے خلاف بودھن سرکاری دواخانہ کے پوسٹ مارٹم روم کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا ان کے ہمراہ مزدوروں یونین کے قائدین بھی اس احتجاج میں شامل ہوگئے افراد خاندان نے کہا کے گرام پنچایت کی جانب سے کام کرتےہوے ان دونوں مزدوروں کو استعمال کیا اس لے ان کی مدد کے طور پر 50 لاکھ روپے معاوضہ کا مطالبہ کیا

 

بارش کے دروان بھی افراد خاندان وقایدین اپنا دھرنا جاری رکھا جس کی اطلاع محکمہ پولیس کو ملنے پر بودھن تحصیلدار وٹھل اور سی آئی وجے بابو بودھن نے فوری سرکاری دواخانہ بودھن پہنچے اور احتجاجی یونین افراد خاندان ویونین کے قائدین کو یقین دلایا کے ایک گھر اور سرکاری نوکری فراہم کی جائے گی بعد ازاں افراد خاندان نے اپنا احتجاج ختم کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button