تلنگانہ

میڈیکل ویسٹج قواعد پر عمل آوری نہ کئے جانے پر دواخانوں کے اجازت نامے منسوخ کئے جائیں – نظام آباد کلکٹر کی ہدایت

میڈیکل ویسٹج قواعد پر عمل آوری نہ کئے جانے پر دواخانوں کے اجازت نامے منسوخ کئے جائیں

 

پڈکل میں میڈکل وسٹیج پلانٹ اور سنٹرل ڈرگ سنٹر کا ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے معائنہ کیا

 

نظام آباد:13/ ستمبر (اردو لیکس )ضلع کلکٹر نظام آبادٹی ونئے کرشنا ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ان دواخانوں کیخلاف کارروائی کریں جو قواعد کے مطابق دواخانہ کے طبی ناکارہ اشیاء کو صحیح طریقہ سے ضائع کرنے میں لاپرواہی کررہے ہیں۔

 

ضلع کلکٹر جکران پلی منڈل کے پڈکل موضع کے مضافات میں سری میڈیکیئر سرویسز ایجنسی کے ذریعہ چلائے جانے والے میڈیکل ویسٹ ڈسپوزل پلانٹ کا معائنہ کیا۔ ضلع کلکٹر نے ایجنسی کے عملے سے استفسارکیا کہ یومیہ کتنے سرکاری اور خانگی دواخانوں کاطبی ناکارہ اشیاء اکٹھا کی جارہی ہے اور اسے کیسے ضائع جاتا ہے۔

 

انہوں نے ایجنسی میں ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ ضلع کلکٹر نے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نظام آباد میں 900 تک سرکاری اور خانگی دواخانہ کام کررہے ہیں۔ تاہم نصف سے زیادہ دواخانہ کا کچرا جمع نہیں کررہے ہیں۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ طبی ناکارہ اشیاء کو غلط طریقہ سے اکٹھا کرنے کی وجہ سے خانگی دواخانوں کے بہت سے افراد اس کو کسی بھی مقام پر پھینک رہے ہیں جو کہ صحت عامہ کیلئے خطرہ ہے۔

 

ضلع کلکٹرنے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر راجشری کو ہدایت دی کہ وہ دواخانوں کو نوٹس جاری کریں جو کنٹراکٹ ایجنسی کو طبی ناکارہ اشیاء کا کچرا فراہم نہیں کرتے ہیں اور اگر میڈیکل ویسٹج سے متعلق قواعد پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تو ایسے دواخانوں کے اجازت نامہ منسوخ کردئیے جائیں۔

 

ضلع کلکٹر نے واضح کیا کہ کنٹراکٹ ایجنسی پر سخت نظر رکھی جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ ضلع کے ان تمام دواخانوں کے جہاں کنٹراکٹ سرویسس فراہم کی جاتی ہے وہاں سے ہر روز کچرا اٹھایا جائے اور کچرا اٹھانے میں غفلت برتنے پر ایجنسی کو منسوخ کردیا جائیگا۔

 

ضلع کلکٹر نے ایجنسی کے منتظمین کو مشورہ دیا کہ وہ کچرے کو ٹھکانے لگانے کے کام میں مامور ملازمین کی صحت کے تعلق سے خصوصی احتیاط برتیں اور انہیں مناسب حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ وہ امراض کا شکار نہ ہوں۔ ضلع کلکٹر نے آلودگی کنٹرول بورڈ اے ای مانس کو کو ایجنسی کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔ علاوہ ازیں ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے نظام آباد میں واقع گنگا استھان فیز 1واقع میں سنٹرل ڈرگ اسٹور (سی ڈی ایس) کا اچانک معائنہ کیااور مشاہدہ کیا کہ آیا سی ڈی ایس کے ریکارڈکے مطابق ادویات کا اسٹاک دستیاب ہے۔

 

انہو ں نے استفسار کیا کہ ادویات کہاں سے منگوائی جاتی ہے اور مختلف پرائمری ہیلت سنٹرز تک کیسے پہنچائی جاتی ہے۔ ضلع کلکٹر نے فارماسیسٹ گنگادھر کو ہدایت دی کہ وہ انڈینٹ ملتے ہی بغیر کسی تاخیر کے پرائمری ہیلت سنٹرس میں ادویات ارسال کریں اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں کہ تمام اقسام کی ادویات دستیاب ہوں۔ کیونکہ بارش کے موسم میں موسمی امراض کا خطرہ لاحق رہتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button