تلنگانہ

یوم تلنگانہ قومی یکجہتی کے موقع پر حیدرآباد میں مجلس کی ترنگا بائیک ریالی

حیدرآباد 17ستمبر (اردولیکس ) کل ہند مجلس اتحاد السلمین کی جانب سے آج 17 ستمبر کو یوم تلنگانہ قومی یکجہتی کے موقع پر  بعد نماز ظہر حیدرآباد کے درگاہ یوسفین نامیلی چوراہا سے ترنگا بائیک ریالی نکالی گئی ۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد اس ریالی کی قیادت کی ۔

 

اس ریالی میں مجلسی ارکان اسمبلی و کونسل اور کارپوریٹرس کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ترنگار یالی نامیلی چوراہا، بازار گھاٹ، وجے نگر کالونی چوراہا سے عید گاہ بلالی ، ہاکی گراونڈ مانصاحب ٹینک پہنچ کر جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی  ۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی وصدر مجلس یوم قومی پیجہتی کے موقع پرتر نگالہرایا اور جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا۔

 

اس موقع پر مجلسی ارکان متقنه جناب سید احمد پاشاہ قادری (معتمد عمومی مجلس)، جناب ممتاز احمد خان ، جناب محمد معظم خان ، جناب احمد بن عبدالله بلعلہ ، جناب جعفر حسین معراج ، جناب کوثر محی الدین، جناب مرزا ریاض الحسن آفندی، جناب مرزا رحمت بیگ قادری کے علاوہ جناب میر ذوالفقار علی و جناب محمد ماجد حسین سابق میئرس اور دیگر  موجود تھے ۔

 

قبل ازیں تمام ارکان اسمبلی و کونسل ، کارپوریٹرس اور محبان مجلس کے ہمراہ اپنے حلقوں اور علاقوں سے ذیلی تر نگار یالیوں کے ذریعہ درگاہ یوسفین نا میلی پہنچے۔نامیلی چوراہا سے تمام ذیلی جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے۔

۱

متعلقہ خبریں

Back to top button