تلنگانہ

مجلس کے 7 امیدوار کو کامیابی _ منتخب ارکان کی صدر مجلس سے ملاقات

حیدرآباد _ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں اپنی 7 نشستوں کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی۔ مجلس کے قائد مقننہ جناب اکبر الدین اویسی نے نے چندرائن گٹہ سے کامیابی کی ڈبل ہیٹرک بنائی ۔ دیگر 6 امیدواروں میں ملک پیٹ سے احمد بن عبداللہ بلالہ ، یاقوت پورہ سے جعفر حسین معراج، کارواں سے کوثر محی الدین، نامپلی سے ماجد حسین، بہادر پورہ سے محمد مبین اور چارمینار سے میر ذوالفقار علی نے کامیابی حاصل کی۔

نتائج کی اجرائی کے بعد تمام 7 منتخب ارکان اسمبلی نے دارالسلام پہنچ کر صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button