سینر سیٹزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کا اجلاس مرزا نصیر احمد بیگ ،پی کرن کمار گوڑ کی خدمات کو خراج عقیدت

سینئر سیٹزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کا اجلاس
مرزا نصیر احمد بیگ ،پی کرن کمار گوڑ کی خدمات کو خراج عقیدت
نظام آباد 14/ ستمبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) سینئر سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کا اجلاس محمد فیاض الدین اسلم صدر سوسائٹی کی زیر صدارت دفتر سوسائٹی واقع احمد پورہ کالونی نزد مکہ مسجد نظام آباد پر منعقد ہوا اس اجلاس میں جناب مرزا نصیر احمد بیگ جواننٹ سیکریٹری سوسائٹی ، اور پی کرن کمار گوڑ ایڈوکیٹ و سابقہ گورنمنٹ پلیڈر و
مشیر قانونی سوسائٹی کے حال ہی میں انتقال کئے جانے پر سوسائٹی کے عہدیداروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مرزا نصیر احمد بیگ۔ پی کرن کمار گوڑ کی سوسائٹی کے لئے انجام دی گئی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے بھر پور خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان دونوں ذمہ داروں کا انتقال کر جانا سوسائٹی کے لئے ایک ناقابل نقصان ہے۔ مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا
اس اجلاس میں الحاج ایم اے شکور چئیرمین آن لائن جدہ، محمد فیاض الدین صدر ، محمد عبدالجلیل ، سید سعید الدین شالیمار ،ایم اے حلیم نائب صدور ، محمد یوسف آرگنائزر ،مرزا یونس یحییٰ بیگ سکریٹری ،سید محبوب علی فیناس سکریٹری ، سیخ علی جوائنٹ سکریٹری ، محمد یوسف الدین خان جرنلسٹ ،ایم اے رشید و دیگر نے شرکت کی ایم اے جلیل کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا