جنرل نیوز

اردو زبان کے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت  جامعہ عثمانیہ اورینٹل لینگویجس اُردو اسکالرس اسوسی ایشن، حیدر آباد

اردو زبان کے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت

جامعہ عثمانیہ اورینٹل لینگویجس اُردو اسکالرس اسوسی ایشن، حیدر آباد

کے زیر اہتمام ادبی اجلاس و تہنیتی تقریب

حیدرآباد 14 ستمبر راست

عثمانیہ یونیورسٹی کے فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجس کے تحت اردو میں پی ایچ ڈی کی تکمیل کرنے والے ریسرچ اسکالرز کی جانب سے اساتذہ. ریسرچ سوپر وائزرز اور اسکالرز کی تہنیتی تقریب میڈیا پلس آڈیٹوریم حیدرآباد میں منعقد ہوئی. اس موقع پر ادبی اجلاس

بعنوان : فروغ اردو اور اردو اسکالرس کی ذمہ داریاں. کا بھی انعقاد عمل میں آیا. اس تقریب کی صدارت پروفیسر محمد نسیم الدین فریس سابق ڈین مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کی. مہمان خصوصی پروفیسر سید فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد اور پروفیسر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد تھے.

 

مہمان اعزازی کے طور پر پروفیسر ذوالفقار محی الدین صدیقی، ڈاکٹر ابراہیم سالار، ڈاکٹر شجاعت علی راشد، ڈاکٹر رضوانہ بیگم، ڈاکٹر محمد ابرار الباقی، ڈاکٹر شیخ سلیم، ڈاکٹر فاطمہ آصف، ڈاکٹر نکہت آراء شاہین، ڈاکٹر محمد مشتاق احمد، ڈاکٹر انجم النساء بیگم زیبا نے شرکت. پروفیسر محمد نسیم الدین فریس نے کہا کہ فروغ اردو کی مہم اپنے گھر سے کریں. بچوں کو اردو سکھائیں. ریسرچ اسکالرز اردو کے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں زبان کو روزگار کا ذریعہ نہ بنائیں. پروفیسر فضل اللہ مکرم نے ریسرچ اسکالرز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے تحقیقی مقالوں کو تنقیدی نظر سے دیکھیں. اور مضامین اور مقالوں کی اشاعت عمل میں لائیں انہوں نے اورینٹل کالج کے تحت اردو آرٹس ایوننگ کالج اور کالج آف لینگویجس کی خدمات کو پیش کیا اور ان کالجوں کی بحالی اور ترقی کی تجاویز پیش کیں. پروفیسر محمد اسلم فاروقی نے ریسرچ اسکالرز کو تحقیقی مضامین لکھنے اور اردو زبان کو انٹرنیٹ سے جوڑنے اور نئی نسل کو اردو سکھانے کی تجاویز پیش کیں. ڈاکٹر شیخ سلیم ڈاکٹر ذوالفقار محی الدین ڈاکٹر مشتاق احمد ڈاکٹر انجم النساء زیبا ڈاکٹر رضوانہ بیگم ڈاکٹر نکہت آرا شاہین ڈاکٹر محمد ناظم علی ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز نے خطاب کرتے ہوئے اردو زبان اور اس کے شعبہ جات کے تحفظ و ترقی کی تجاویز پیش کیں. ڈاکٹر محمد شفیع الدین ظفر ڈاکٹر محمد مقبول حسین محمد مجاہد علی ڈاکٹر محمد محبوب ڈاکٹر تبسم آرا ڈاکٹر سید آصف علی ڈاکٹر اسلم عامر ڈاکٹر فریدہ بیگم ڈاکٹر فہمیدہ بیگم ڈاکٹر شجاع افتخاری نے اورینٹل کالج سے پی ایچ ڈی کی تکمیل کے دوران اساتذہ کی رہبری و رہنمائی سے متعلق تاثرات پیش کئے. تقریب میں پروفیسر محمد نسیم الدین فریس. پروفیسر سید فضل اللہ مکرم پروفیسر محمد اسلم فاروقی ڈاکٹر شیخ سلیم ڈاکٹر رضوانہ بیگم ڈاکٹر نکہت آرا شاہین ڈاکٹر تبسم اہلیہ مرحوم ڈاکٹر شیخ عبدالکریم ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز کو شال مومنٹو اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی. اس تقریب میں اورینٹل لینگویجس کے تحت پی ایچ ڈی کرنے والے اسکالرز ڈاکٹر محمد شفیع الدین ظفر ، ڈاکٹر محمد مقبول حسین، ڈاکٹر محمد شوکت فہیم احمد محمد مجاہد علی، ڈاکٹر تبسم آراء، ڈاکٹر اسلم عامر، ڈاکٹر شیخ محمد سراج الدین ، ڈاکٹر عبد الحفیظ رحمانی، ڈاکٹر فریدہ بیگم، ڈاکٹر عرشیہ بدر، ڈاکٹر آمنہ اختر، ڈاکٹر فاطمہ اختر، ڈاکٹر سید آصف علی، ڈاکٹر کہکشان جبین، ڈاکٹر محمد محبوب، ڈاکٹر مفتی محمد آصف الدین، ڈاکٹر محمد خواجہ محی الدین، ڈاکٹر فہمیدہ بیگم، ڈاکٹر بی بی کوثر ڈاکٹر صبیحہ سلطانہ، ڈاکٹر سعیدہ رخسانہ بیگم ، ڈاکٹر خواجہ مخدوم محی الدین، ڈاکٹر دردانہ بیگم ، ڈاکٹر خواجہ محمد شجاع الدین افتخاری کی تہنیت بھی کی گئی. اس تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر مقبول حسین فدا و ڈاکٹر محمد محبوب نے کی. ڈاکٹر شیخ سراج الدین نے اظہار تشکر کیا.

متعلقہ خبریں

Back to top button