جنرل نیوز

17/ ستمبر کو ویلنس ہاسپٹلس کی جانب سے نظام آباد پریس کلب پر صحافیوں کیلئے میگا ہیلت کیمپ کا انعقاد

17/ ستمبر کو ویلنس ہاسپٹلس کی جانب سے نظام آباد پریس کلب پر صحافیوں کیلئے میگا ہیلت کیمپ کا انعقاد

نظام آباد:16/ ستمبر (اردو لیکس)نظام آباد پریس کلب پر 17/ ستمبر صبح 7 بجے تا 1 دوپہر بجے ویلنس ہاسپٹلس نظام آباد کی جانب سے صحافیوں کیلئے ایک مفت میگا ہیلت کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس میں صحافیوں کے بشمول افراد خاندان کی مختلف طبی معائنہ کئے جائیں گے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جن میں ڈاکٹر سائی رام کارڈیالوجی، ڈاکٹر اپرنا جنرل فزیشن، ڈاکٹر کرن کویتا نیورولوجیسٹ، ڈاکٹر پرشانت ریڈی یورولوجیسٹ، ڈاکٹر بھاسکر راؤ آرتھوپیڈکس کے علاوہ ڈیوٹی میڈیکل آفیسر س کے دو ممبرس، نرسنگ اسٹاف 2، ٹیکنیشن 2،اس میگا کیمپ میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔

نظام آباد پریس کلب کے عہدیداران نے شہر نظام آباد کے تمام صحافیوں سے خواہش کی کہ وہ مقررہ وقت پر شرکت کرتے ہوئے استفادہ حاصل کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button