محمد عبدالحفیظ کو ڈسٹرکٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

حیدرآباد ۔ محمد عبدالحفیظ ولد جناب خواجہ عبدالقدیر صاحب ، اسکول اسسٹنٹ ( ریاضی ) گورنمنٹ ہائ اسکول وٹے پلی بہادر پورہ منڈل کو آج اسٹانلی گرلز ہائ اسکول چیاپل روڈ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں محترمہ ہری چندنا داسری کلکٹر اینڈ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع حیدرآباد اور
عالیجناب پونم پربھاکر وزیر ٹرانسپورٹ اور بی سی ویلفیئر کے ہاتھوں بسٹ ڈسٹرکٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر شریمتی آر روہینی ڈی ای او ضلع حیدرآباد بھی موجود تھیں۔محمد عبدالحفیظ ریاضی کے ایک قابل اور بہترین استاذ ہیں۔اپنی خوش مزاجی اور سادگی کے باعث وہ سارے ڈپارٹمنٹ میں جانے جاتے ہیں ساتھ ہی وہ ضلع حیدرآباد TSTU کے فینانس سکریٹری بھی ہیں ۔
انھیں یہ ایوارڈ ملنے پر اساتذہ برادری دوست احباب TSTU قائیدین بالخصوص جناب اقبال صاحب ، جناب احمد خان صاحب، جناب وجہی الدین صاحب ،سید نوید اختر صاحب دیگر قائیدین کے علاوہ اسکول ہیڈ مسٹریس محترمہ سی شوبھا رانی اور
اسکول اسٹاف نے انھیں مبارکبادی پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے