جنرل نیوز

نظام آباد مجلس قائدین کی مونسپل کمشنر سے ملاقات و تحریری نمائندگی ،

نظام آباد مجلس قائدین کی مونسپل کمشنر سے ملاقات و تحریری نمائندگی ،

برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں آسانی ، اندراماں مکانات کی تعمیری علاقوں میں برقی سربراہی، آوارہ کتوں کی

بہتات کو روکنے کا مطالبہ

نظام آباد، 17/ستمبر (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے مونسپل کمشنر دلیپ کمار سے ملاقات کی، اس ملاقات کے ذریعے مجلس قائدین نے مختلف عوامی مسائل و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، مجلس قائدین نے مونسپل کمشنر دلیپ کمار کو بتایا کہ دو ماہ سے برتھ سرٹیفکیٹ و (نان اویلبل سرٹیفکیٹ) کے حصول ، ناموں کا اندراج و اخراج و درستگی کے کاموں میں تیزی لاتے ہوئے عوام اور متعلقہ درخواست گزاروں کو راحت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، علاوہ ازیں مجلس قائدین نے مونسپل کمشنر کو بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص ڈیویثزن 10,11،12،13 میں زیر تعمیر اندرما الو مکانات کے قریب و جوار میں برقی پولس نہ ہونے سے غریب عوام کو اندرما الو مکانات کی منظوری کے باوجود تعمیری مراحل میں دشواریوں کا سامنا ہے، مجلس قائدین نے متعلقہ علاقوں میں زیر تعمیر اندراما الو مکانات تک برقی سربراہی کو یقینی بنانے نئے برقی پولس اور نئے برقی لائنس کی تنصیب و درستگی کے ذریعے دیگر تکنیکی خرابیوں کو دور کرتے ہوئے ان علاقوں میں برقی سربراہی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص ڈیویثزن ,10,11،12،13 میں آوارہ کتوں کی بہتات اور راہ گیروں، ضعیف المر افراد و چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں پر آوارہ کتوں کے جان لیوا حملوں کو روکنے نظام آباد مونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے ان آوارہ کتوں کو پکڑنے کے اقدامات کو بھی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا، مجلس قائدین کی موثر نمائندگی پر مونسپل کمشنر دلیپ کمار نے عوام کو درپیش دشواریوں کو دور کرتے ہوئے برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں آسانی پیدا کرنے اور اندراما الو مکانات کی تعمیری علاقوں میں برقی سربراہی کیلئے درکار برقی پولس و برقی لائن کی بہ ضرورت تنصیب کے ذریعے متعلقہ علاقوں کی عوام کو برقی سربراہی کو یقینی بنانے اور مختلف علاقوں میں موجود آوارہ کتوں کی بہتات و عوام پر حملوں کی روک تھام اور عوامی تحفظ کے ٹھوس اقدامات کرنے کا مجلس قائدین کو تیقن دیا ہے، اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین ،سابقہ کارپوریٹر ریاض احمد، کے علاوه ارشد پاشاہ، خلیل احمد، وسیم علی، امر فاروق, محمد حاجی و دیگر موجود تھے، اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے عوام الناس سے التماس کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی عوام اپنے بنیادی مسائل کی یکسوئی کیلئے نظام آباد مجلس دفتر پر صبح 11 بجے تا دوپہر 2 بجے رجوع ہوسکتے ہیں،

متعلقہ خبریں

Back to top button