جنرل نیوز

ڈاکٹر رضوانہ بیگم کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

حیدراباد 18 ستمبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر اردو اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نامپلی حیدرآباد کو ریسرچ فاؤنڈیشن فار ڈویژنل لٹریری اینڈ کلچرل اسٹڈیز تلسی بھون عثمانیہ یونیور سٹی نے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا ہے یہ ایوارڈ سری دیاگا رایا گانا سبھا چکڑ پلی میں منقدہ ایک پراثر تقریب میں دیا گیا

 

 

اس موقع پر چیئرمین تلنگانہ کونسل فار ہائر ایجوکیشن پروفیسر پی پروشتم اور ان کی اہلیہ مہمان خصوصی تھے ایوارڈ ملنے پر صدر شعبہ اردو ڈاکٹر عظمت اللہ ڈاکٹر امجد عربی لیکچرر پروفیسر اعجاز سلطانہ پروفیسر رما دیوی پروفیسر شکیلہ خانم اسسٹنٹ پروفیسر ہندی افسر سلطانہ،ڈاکٹر امت الوہاب ،ڈاکٹر شبانہ ،ڈاکٹر فردوس ، محترمہ

 

 

ترنم ،محترمہ عرفات ،محترمہ رضوانہ، محترمہ یاسمین، جناب منصور ،ڈاکٹر عثمان ،ماہر تعلیم محمد حسام الدین ریاض اور دوسروں نے دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button