جمعیۃ علماء ضلع پداپلی کا انتخابی اجلاس مولانا لئیق اللہ قاسمی صدر مفتی محمد استقام الدین قاسمی جنرل سیکریٹری منتخب

جمعیۃ علماء ضلع پداپلی کا انتخابی اجلاس
مولانا لئیق اللہ قاسمی صدر
مفتی محمد استقام الدین قاسمی جنرل سیکریٹری منتخب
پداپلی: جمعیۃ علماء ہند کے دستور اور ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کے حسب ہدایت
جمعیۃ علماء ضلع پداپلی کا اگلے دو سال کی میعاد کیلیۓ انتخابی اجلاس موتی مسجد مرکز پداپلی میں 17 ستمبر صبح 9 بجے سے عمل میں آیا جسمیں ضلع پداپلی کے تقریبا تمام علماء وحفاظ و ائمہ واراکین کثیر تعداد میں شرکت فرماے
بحیثیت انتخابی نگران و مبصرین حضرت اقدس مفتی محمد یونس القاسمی صاحب دامت برکاتہ صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر, حافظ وقاری محمد رضوان صاحب فلاحی خازن جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر نے شرکت کی ,اجلاس کا آغاز حافظ امتیاز صاحب صدر جمعیۃ منڈل جولاپلی کی قرات کلام پاک اور مولانا شریف صاحب امام پیداپور کی حمد اور مولانا عبدالرحیم صاحب نائب صدر جمعیۃ منڈل رام گنڈم اور حافظ وقاری ظفیر عالم صاحب گوداوری کھنی کی نعتیہ کلام پاک سے ہوا , گذشتہ میعاد کی کارکردگی کی رپورٹ جنرل سیکریٹری نے پیش کی ,, حافظ رضوان صاحب کریم نگر نے جمعیۃ علماء دستور اور وصول ضوابط پر بہترین انداز میں روشنی ڈالی,, حضرت مفتی یونس صاحب کریم نگرنے موجودہ دور میں بڑھتے ہوۓ دینی تقاضوں میں
جمعیۃ علماء جیسی قدیم اور متحرک تنظیم کو پروان چڑھانے اور قوم ملت کی دینی ضروریات پر توجہ دلاتے ہوۓ انتخابی ضابطہ پیش کیا پوری
آزادی کیساتھ اظہار خیال کرنے کی ترغیب دی , اس کے بعد مولانا لئیق اللہ صاحب قاسمی کا نام صدارت کیلیۓ پیش کیا گیا جس پر اجلاس میں موجود پداپلی اور پانچ یونٹوں اور منڈلوں سے آۓ ہوۓ تمام ذمہ دارن اور اراکین نے ہاتھ اٹھاکر بھرپور تائید فرمائی با تفاق آرا صدر منتخب کیۓ گۓ,, اس کے بعد مفتی استقام الدین قاسمی صاحب جنرل سیکریٹری ,
مفتی امتیاز صاحب اسعدی, مولانا عبدالحنان صاحب اسعدی بسنت نگر,مولانامنور صاحب امام جامع مسجد گوداوری کھنی ,مولانا عبدالرحمن شاکر صاحب العلم اسکول گوداوری کھنی 4 حضرات نائب صدور اور سید مجاہد رضا صاحب پداپلی ضلعی خازن,اور مولانا جمیل احمد صاحب صدر دینی مدارس بورڈ اور حافظ مکرم صاحب ,حافظ رضوان صاحب سیکریٹریز منتخب ہوۓ
اس موقع پر مولانا سید توصیف صاحب اسعدی اور مفتی شفیق مجاہد اسعدی, حافظ امجد صاحب صدر جمعیۃ علماء سلطان آباد,حافظ عبدالکریم صاحب صدر منڈل رام گنڈم حافظ عبدالحفیظ خازن جمعیۃ منڈل رام گنڈم نے مہمانوں کا استقبال کیا اور حافظ تحسین, حافظ ابوالحسن حافظ کلیم حافظ شاہد نے مہمانوں کی خدمت میں پیش پیش رہے,, مولانا عبداللطیف صاحب کے شکریہ کلمات اور دعاء پر الحمدلللہ اجلاس کا بحسن خوبی اختتام ہوا