ایجوکیشن

تلنگانہ اقلیتی اقامتی دیورکدا بوائز ٹو کالج میں سنٹر آف یکسلینس میں نیٹ اور آئی آئی ٹی سینٹر کا افتتاح

دیورکدرا

 

تلنگانہ اقلیتی اقامتی دیورکدا بوائز ٹو کالج میں سنٹر آف یکسلینس میں NEET اور IIT سینٹر کا افتتاح

دیورکدا ۔ 18 ستمبر 2025 کو دیورکدا بوائز ٹو کالج میں NEET اور IIT کے لیے ایک خصوصی سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس سینٹر کا افتتاح تلنگانہ مائناریٹی ایجوکیشن سوسائٹی سیکریٹری، جناب بی شفیع اللہ کی ہدایات پر، سری شنکر چاری ڈی ایم ڈبلیو او، محبوب نگر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔

اس موقع پر کئی اہم شخصیات موجود تھیں، جن میں جناب خواجہ بہاؤالدین (آر ایل سی، محبوب نگر)، محمد ضمیر احمد خان، محمد مسعود (ویجلنس آفیسر، محبوب نگر)، محمد سلیم صاحب، محمد ظہیر صاحب (اکیڈمک کوآرڈینیٹر)، اور رحمت اللہ صاحب (پرنسپل، دیورکدا بوائز ٹو کالج) شامل تھے۔ اس کے علاوہ، محمد عرفات، سرینواس، اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

جناب خواجہ بہاؤالدین نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو اس سہولت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور اپنی تعلیم پر پوری توجہ دینے کی ترغیب دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سینٹر طلباء کو مستقبل میں کامیاب ہونے کے لیے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔ یہ سینٹر کالج کے طلباء کو میڈیکل اور انجینئرنگ کے امتحانات کی تیاری میں مدد دے گا، جو کہ ان کے تعلیمی سفر کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button