جنرل نیوز

پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنیا کی انسانی ہمدردی 

پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنیا کی انسانی ہمدردی

نظام آباد:18/ ستمبر (اردو لیکس)محکمہ پولیس کی جانب سے شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کی برقراری کیلئے شب و روز خدمات انجام دی جاتی ہے اور دوسری جانب سماجی و فلاحی کاموں میں بھی پولیس اپنا نمایاں رول ادا کرتی ہے

 

۔ اس کی مثال کمشنر پولیس نظام آباد پی سائی چیتنیا نے پیش کی۔ تفصیلات کے بموجب ڈچپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں نڑپلی گاؤں کے مضافات میں اشوک گابیری 35 سالہ اپنی دوپہیوں والی گاڑی کا توازن کھوجانے کے باعث شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا اس دوران پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنیاسفر کررہے تھے

 

انہوں نے اس شخص کو زخمی حالت میں دیکھ کر اپنی گاڑی روک دی اور طبی امداد کیلئے فوری طور پر ایمبولنس کو طلب کرتے ہوئے اس شخص کو نظام آباد کے سرکاری دواخانہ میں بغرض علاج منتقل کیا گیا اس موقع پر ڈچپلی سب انسپکٹر محمد شریف کے علاوہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کا عملہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button