تلنگانہ

مولانا سید ضیاء حسین جعفری کی کمشنر پولیس مسٹر سی وی آنند سے ملاقات

مولانا سید ضیاء حسین جعفری کی کمشنر پولیس مسٹر سی وی آنند سے ملاقات

 

حیدرآباد: مولانا سید ضیاء حسین جعفری نے ڈی جی و کمشنر پولیس مسٹر سی وی آنند (آئی پی ایس) سے ملاقات کی اور شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ محرم، گنیش اور میلاد جلوسوں کے شاندار انتظامات پر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب و طبقات کے جلوسوں کے دوران پولیس کی موثر حکمتِ عملی اور بہتر اقدامات سے شہر میں امن کی فضا قائم رہی۔

 

اس موقع پر سید جعفر حسین (ایڈیٹر سداۓ حسینی)، سید عبداللہ حسین (بی اے، ایم اے ایل ایل بی) اور ماسٹر سید روشن حسین بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button