ایجوکیشن

ٹی ایل ایم میلہ نارائن پیٹ میں ایم پی پی ایس اردو میڈیم مشرفہ منڈل کوسگی کو پہلا مقام

ٹی ایل ایم میلہ نارائن پیٹ میں ایم پی پی ایس اردو میڈیم مشرفہ منڈل کوسگی کو پہلا مقام

 

نارائن پیٹ : 19 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع میں ضلعی سطح پر درس و اکتسابی اشیا کے میلے (ٹی ایل ایم میلہ) کا انعقاد عمل میں ایا محترمہ ڈی کے ارونا صاحبہ ممبر آف پارلیمنٹ محبوب نگر اور ایڈیشنل کلکٹر نارائن پیٹ جناب پرنئے کمار صاحب نے خصوصی شرکت کی۔

 

جس میں ایم پی پی ایس اردو میڈیم مشرفہ منڈل کوسگی کو پہلا مقام حاصل ہوا۔ اس میلے میں نارائن پیٹ ضلع سے تعلق رکھنے والے تمام اردو میڈیم اسکولز کے اساتذہ نے اپنے اپنے درس و اکتسابی اشیاء کی نمائش کی۔ جناب نثار صوفی صاحب ایس ار پی کو اردو میڈیم کے ان درس و اکتسابی اشیاء میں بہترین و منتخبہ ٹی ایل ایم کے فیصلے کے لیے مدعو کیا گیا تھا ایس آر پی صاحب نے تمام اسکولز کے درس و اکتسابی اشیاء کا بغور مشاہدہ کیا اور تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے منڈل پریشد پرائمری اسکول اردو میڈیم مشرفہ منڈل کوسگی کے ٹی ایل ایم کو پہلے مقام سے نوازا۔

 

محمد عبدالعثمان صدر مدرس مدرسہ ہذا نے یہ ایوارڈ ممبر آف پارلیمنٹ محبوب نگر محترمہ ڈی کے ارونا صاحبہ کے ہاتھوں حاصل کیا اس موقع پر ڈی ای او نارائن پیٹ جناب گووند راجو صاحب، اے ایم او ودیا ساگر صاحب اور مختلف منڈلز کے ایم ای او وغیرہ موجود تھے تمام اردو اساتذہ و دوست احباب اور اردو سے تعلق رکھنے والے تمام شرکا نے عثمان صاحب کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button