جنرل نیوز

فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کا’خوشگوار ازدواجی زندگی‘ پر دو روزہ رہنمائی پروگرام

؍ اور ۱۲ اکتوبر کو المالطیفی ہال میں انعقاد، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی نوجوانوں اور والدین سے شرکت کی اپیل

ممبئی۔ ۱۹؍ ستمبر(نامہ نگار) ممبئی عظمیٰ کی معروف سماجی و رفاہی تنظیم فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کی جانب سے ’’خوشگوار ازدواجی زندگی‘‘ کے موضوع پر دو روزہ پروگرام ۱۱؍اور ۱۲؍ اکتوبر کو الما لطیفی ہال میں منعقد ہوگا۔ اس خصوصی اجلاس میں قبل از شادی اور بعد از شادی کے مسائل پر ماہرین رہنمائی فراہم کریں گے۔فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے سربراہ مفتی اشفاق قاضی نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم سماج میں

 

 

ازدواجی تعلقات کے حوالے سے باقاعدہ کونسلنگ کا رواج نہیں ہے، جس کے نتیجے میں گھریلو مسائل جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹر کے ذریعے اب تک تین سو سے زائد معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام خاص طور پر ان نوجوانوں اور بچیوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو نکاح کا ارادہ رکھتے ہیں یا جن کی حال ہی میں شادیاں ہوئی ہیں۔ پروگرام میں معینہ فیس رکھی گئی ہے تاکہ سنجیدہ افراد ہی شریک ہوں۔جو حضرات شرکت کے خواہش مند ہوں وہ فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر (جامع مسجد بمبئی) سے رابطہ کریں۔ دریں اثناء دوروزہ پروگرام کے متعلق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مولانا و مفتی اشفاق قاضی اور ان کے رفقا ءمسلم معاشرے میں

 

 

ازدواجی زندگی کے استحکام اور خوشگوار تعلقات کے لیے فکرمند رہتے ہیں، مجوزہ پروگرام یہ ایک نہایت خوش آئند قدم ہے۔ قرآن مجید نے میاں بیوی کے تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے اور نکاح سے قبل دونوں فریق کو ایک دوسرے کو دیکھنے کی اجازت دی ہے تاکہ ازدواجی زندگی خوشگوار بنیادوں پر قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بامقصد اجتماعات نہ صرف شادی کے خواہاں نوجوانوں بلکہ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے افراد کے لیے بھی مفید ہیں، کیونکہ اکثر معمولی باتیں تعلقات میں دراڑ ڈال دیتی ہیں اور رشتہ ٹوٹنے تک نوبت آجاتی ہے۔مولانا رحمانی نے والدین اور

 

 

اولیاء سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ اس پروگرام میں ضرور شریک ہوں اور اپنی آئندہ زندگی کے لیے رہنمائی حاصل کریں۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو کامیاب فرمائے اور اسے ملت کے لیے نافع بنائے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button