جنرل نیوز

حیدرآباد کے اساتذہ کو IIHM کی جانب سے بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ2025سے نوازا گیا

حیدرآباد ۔‌محمد احمد خان جنرل سیکرٹری تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین کی اطلاع کے بموجب IIHM کی جانب سے حیدراباد ڈسٹرکٹ کے اساتذہ صاحبین کو بہترین خدمات پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈز 2025 سے نوازا گیا ۔یہ ایوارڈز ڈائریکٹر ائی ائی ایچ ایم ارنسٹ ایمانویل کی جانب سے عطا کیے گئے۔TIMEاسکول بنڈلہ گوڑا جاگیر پر ایک رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔

 

 

اس پروگرام میں کئی ثقافتی اور کلچرل پروگرام پیش کیے گئے شہر کے نامی گرامی اسکولز کے اساتذہ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا جیسے گیتانجلی اسکول، پلوی اسکول، اورکڈ اسکول, سپرنگ فیلڈ, اویسی اسکول اف ایکسیلنس, حیدراباد پبلک اسکول،لٹل فلاور،اوکریج انٹرنیشنل، چرک انٹرنیشنل، سلور اوکس انٹرنیشنل، کایروس انٹرنیشنل، منتھن انٹرنیشنل، ڈی اے وی پبلک اسکول، بھارتیہ ودیا بھون پبلک اسکول وغیرہ۔۔ ایوارڈ یافتگان میں اہم ہیں محمد اقبال صدر TSTU ، محمد احمد خان جنرل سیکریٹری TSTU، محمد علی وائس

 

 

پریسیڈنٹ، سیف اللہ خان، سلیم معین الدین، سید عبدال حفیظ، محمد جہانگیر، مرزا رحمت بیگ، صلاح الدین، ظہیر ،ایم اے فتح، کے نرسمہاچاری، خواجہ احمد، محمد جمال ، عرفانہ بیگم، سمینہ خاتون، نکہت سفینہ، شبانہ بیگم، انور سعیدہ، امنہ جبین، نازیہ محمدی، نجمہ سلطانہ، افرین سلطانہ، اسرابیگم، امرین فاطمہ اور فریدہ خوند میری وغیرہ۔

 

 

اس تقریب میں جناب سید رحمت اللہ اور ایم اے حفیظ فائنانس سیکرٹری نے خصوصی شرکت کی ٹی ایس ٹی یو کے فائدین جناب سیف اللہ،محمدالیاس، نوید اختر، ایم اے حفیظ، وجیہ الدین حامد ورکنگ پریسیڈنٹ,محمد عنایت،قیوم انور،ابراہیم خان،زاہد حسین اور دوسروں نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button