گورنمنٹ ہائی اسکول جہاں نما میں پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کا انعقاد

حیدرآباد ۔ اسکول ہیڈماسٹر جناب سید صابر حسین کی اطلاع کے بموجب محکمہ تعلیمات کے احکامات کی روشنی کے تحت اسکول ھذا میں آج بتاریخ 20 سپٹمبر بروز ہفتہ PTM کا شاندار انعقاد عمل میں آیا ۔جس میں والدین کا ایک جم غفیر موجود تھا جو اپنے اپنے طلباء کی کارکردگی سننے کےلئیے صبح ہی سے اسکول میں موجود تھے۔
فرسٹ انچارج جناب سید نوید اختر اسکول اسسٹنٹ ریاضی نے والدین کی بہترین کونسلنگ کرتے ہوئے اسکول اور علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلباء کو روز پابندی کے ساتھ اسکول بھیجنے پر زور ڈالا۔ ساتھ ہی انھوں نے والدین کو تاکید کی کہ طلبہ کی صحت کا خاص خیال رکھیں۔جناب اکرام محی الدین اسکول اسسٹنٹ انگریزی نے طلباء کے مثبت اور منفی پہلوؤں کا ان کے والدین کے سامنے اجاگر کیا۔اس اجلاس سے کئی
ایک اساتذہ نے بھی مخاطب کیا جس میں قابل ذکر محترمہ بدر النساء ، محترمہ طاہرہ بیگم ،محترمہ زیبا سلطانہ، محترمہ عشرت جہاں ، محترمہ ثبیتہ کاویٹی ، جناب مصطفٰی صاحب وغیرہ قابل ذکر ہیں۔آخر میں صدر صاحب کی طرف سے تمام اولیائے طلبہ کےلئیے چائے بسکٹ سے تواضع کی گئ ۔والدین نے اپنے بچوں کی پڑھائی کو لیکر بہت ہی اطمینان کا
اظہار کیا اور اس اجلاس کےلئیے صدر و اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔