ایم ایس جونئر کالج کے سابق طالبہ ڈاکٹر اشرف رابعہ نے نیٹ پی جی میں آل انڈیا 519 اور تلنگانہ میں 25 واں رینک حاصل کیا

حیدرآباد: 20 ستمبر (پریس نوٹ)ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ایک اور طالب علم نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا۔ ڈاکٹر اشرف رابعہ، جو ایم ایس جونیئر کالج کی سابق طالبہ ہیں، انہوں نے NEET PG 2025 میں آل انڈیا سطح پر 519 واں رینک، ریاستی سطح پر 25 واں رینک اور اقلیتی زمرہ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
ڈاکٹر اشرف رابعہ نے بتایا کہ وہ 2016 میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر میں ایم ایس جونیئر کالج میں داخلہ حاصل کیا۔ ابتدا میں یہ فیصلہ ایک "اتفاقی انتخاب” تھا لیکن بعد میں اس ادارے کی محنتی فیکلٹی، شاندار رہنمائی اور مؤثر تدریسی طریقے نے ان کے تعلیمی سفر کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے بالخصوص ایم ایس کے چیئرمین و ممتاز موٹیویٹر و میموری ٹرینر جناب محمد لطیف میموری خان کی جانب سے دیئے گئے میموری ٹپس اور حوصلہ افزائی کو اپنی کامیابی کا اہم راز قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی دعاؤں کے ساتھ ایم ایس جونئر کالج کے اساتذہ کی رہنمائی کے بغیر ان کی یہ تعلیمی کامیابیاں ممکن نہیں تھیں۔ڈاکٹر اشرف رابعہ نے کہا:”جیسا کہ کہا گیا ہے ہر ماہر کبھی ایک مبتدی تھا۔ مستقل محنت، لگن اور استقامت ہی کامیابی کی کلید ہے۔” "تو الحمدللہ، ایم ایس جونئر کالج میں معیاری تعلیم و تربیت سے مجھے نیٹ یو جی NEET UG میں اچھا رینک حاصل ہوا تھا اور میں نے اپنے پہلے ہی کوشش میں باوقارعثمانیہ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی نشست حاصل کی ۔”
نیٹ پی جی 2025امتحان میں شاندار کامیابی کے بعد ڈاکٹر اشرف رابعہ کا عزم ہے کہ وہ ایک اچھے میڈیکل کالج میں ماسٹرس میں داخلہ لیں اور بہترین جنرل میڈیسن پریکٹیشنر بنیں اور بعد ازاں کارڈیالوجی یا آنکولوجی میں مہارت حاصل کریں۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ذمہ داران نے اپنی
سابقہ طالبہ ڈاکٹر اشرف رابعہ کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد اور تہنیت پیش کی ۔