جنرل نیوز

کانپور میں ائی لو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے بیا نرس پر نوجوانوں کے خلاف مقدمات کی شدید مذمت۔ اوٹکور میں ویسے ہی پلے کارڈس کے ساتھ مسلم نوجوانوں کا سخت احتجاج ؛مختلف سیاسی قائدین کاخطاب۔

کانپور میں ائی لو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے بیا نرس پر نوجوانوں کے خلاف مقدمات کی شدید مذمت۔

اوٹکور میں ویسے ہی پلے کارڈس کے ساتھ مسلم نوجوانوں کا سخت احتجاج ؛مختلف سیاسی قائدین کاخطاب۔

 

اوٹکور (اردولیکس )۔۔۔اتر پردیش کے کانپور کے سید نگر میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ائی لو محمد صلی اللۀ علیہ وسلم پر مشتمل بیا نرس لگائے جانے پر نئی روایت کاآغازقرار دیتے ہوئے 25 سے زائد نوجوانوں کے خلاف کیس درج کۓ جانے کے خلاف سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ائی لو محمدصلی اللۀعلیہ وسلم گرینڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں سیکولر طبقہ کے بہت سارے سوشل میڈیا صارفین بھی حصہ لے رہے ہیں

 

اس سلسلے میں آج کانپور پولیس کے اس اقدام کے خلاف اور وہاں کے نوجوانوں سے اظہار یگا نگت کے طور پر اوٹکور کی مسجد شاہی میدان میں قاضی عبدالخالق صدر مسجد شاہی کی نگرانی میں اورمحمد اسماعیل صدر مجلس اوٹکور ٹاؤن کی قیادت میں اور ذمہ داران،نوجوانوں ،اور بچوں کی بڑی تعداد نے ائی لو محمدصلی اللۀ علیہ وسلم کے پلے کارڈس کے ساتھ مظاہرے کیۓ اور نعرے لگائے قاضی عبدالخالق صدر مسجد شاہی نے اس احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ھوۓکہا کہ کانپورپولیس کے اس اقدام کی مذمت کی

 

اور کہا کہ مسلمان پیغمبر اسلام کی ذات مقدس کو دنیا کی ہر چیز سے افضل مانتے ھیں اور آپ صلی اللۀ علیہ وسلم سے محبت ایمان کا پہلاجز ھے۔ ۔اس موقع پر محمد اسماعیل ٹاؤن صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلیمین نے اپنے اس احتجاجی پروگرام سے خطاب کر تے ھوے کہا کہ اتر پردیش پولیس تعصب کا مظاہرہ کر تے ھوۓ مسلم نوجوانوں کا پر مقدمات دائر کرنا یہ کہاں کا انصاف ھے۔یہ ھمارا پیارا ملک جمہوری ملک ھے۔ اور ھمارے دستورنے ہر ایک مذہب کے لوگوں کوآزادی دی ھے کہ اپنے اپنے تہوارخوشی و مسرت کے ساتھ منایا جاۓ۔موصوف نے کہا کہ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر دائر کردہ مقدمات کو فوری واپس لیا جاۓ۔یا نہیں تو ہندوستان کے مسلمان ملک گیر سطح پر احتجاج کرنے پر مجبور ھوجائئں گے۔شیخ جلال مائنارٹی منڈل صدر کانگرس،محمد نذیر امیر مقامی تبلیغی جماعت مکتھل؛ جنید دیسائی ،محمد مجاہد،شاکر خان،رحمت اللہ،مقبول احمد،بابو میاں،محمد اشفاق، کے علاوہ اور دیگر نوجوان کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button