جنرل نیوز

مسجد نور کاماریڈی میں طلباء مکاتبِ قرآنیہ کے درمیان تعلیمی مسابقہ  تجوید، اسلامی معلومات اور تحریری مقابلہ میں نونہالانِ ملت کا متاثرکن مظاہرہ 

مسجد نور کاماریڈی میں طلباء مکاتبِ قرآنیہ کے درمیان تعلیمی مسابقہ

تجوید، اسلامی معلومات اور تحریری مقابلہ میں نونہالانِ ملت کا متاثرکن مظاہرہ

بچوں کے صلاحیتوں کو پروان چڑھانے مسابقہ کا انعقاد

نظام آباد (اردو لیکس) دینِ اسلام کی تعلیمات کے فروغ اور نئی نسل میں دینی شعور بیدار کرنے کے لئے مسجد نور، کاماریڈی میں حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ کی سرپرستی میں مکاتبِ قرآنیہ کے طلباء کے درمیان دینی مسابقہ منعقد ہوا۔ پروگرام نہایت منظم، پُرجوش اور پراثر انداز میں منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتب سے وابستہ طلباء نے کی ایک تعداد نے شرکت کی۔

 

اس علمی مقابلے میں طلباء نے قرآن کریم کی تلاوت مع کے تجوید، نورانی قاعدہ، اسلامی معلومات، کلماتِ اسلام و دعائیں تحریری مقابلہ (کتابتِ حروف) میں اپنی صلاحیتوں کا متاثرکن مظاہرہ کیا، خصوصاً چھوٹے بچوں کی رواں تجوید اور دینی معلومات میں مہارت نے اساتذہ، والدین اور منتظمین کو بے حد خوش کیا۔ مقابلے کے اختتام پر کامیاب طلباء کو پیش بہا انعامات اور تمام شرکاء کو ترغیبی انعامات سے نوازا گیا تاکہ بچوں میں مطالعے اور علم سے تعلق کو فروغ ملے۔

 

اساتذہ نے طلباء کی علمی تیاری کے ساتھ انتظامی امور کو بھی خوش اسلوبی سے سنبھالا، والدین نے پروگرام کی تعریف کی اور ایسے دینی و تربیتی سرگرمیوں کے تسلسل پر زور دیا تاکہ نئی نسل کی دینی بنیادیں مضبوط ہوں۔ مولانا محمود اشاعتی، حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی نے مسابقے میں حکم (ججس) کے فرائض انجام دیئے،

 

اسی طرح مولانا منظور عالم مظاہری، مولانا نظرالحق قاسمی، قاری مجاہد صدیقی، حافظ محمد عبدالرحمن منیری، حافظ محمد تقی الدین منیری، محمد فصیح الدین نے مکمل انتظامی امور میں اہم کردار ادا کیا، واضح رہے کہ الحاج سید عظمت علی، حافظ محمد یوسف حلیمی، انور صدر مسجد، محمد امجد (اسلام پورہ)، محمد ماجد اللہ، محمد اعجاز، پرویز چاوش سمیت دیگر مہمانانِ گرامی نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور خصوصی دعاؤں سے نوازا

 

۔ اس پروگرام نے نہ صرف علمِ دین کے فروغ کا ذریعہ فراہم کیا بلکہ نئی نسل میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور صحیح تلفظ کے ساتھ قرآن مجید کو تجوید سے سیکھنے کے لئے شوق پیدا کیا، جو ملتِ اسلامیہ کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button