تلنگانہ

سرکاری اسکول کے بچوں سے مزدوری کا کام – پرنسپل معطل

تلنگانہ کے جگتیال شہر میں پرانی پیٹ  سرکاری ہائی اسکول  کے پرنسپل ڈی۔ تروپتی کو بچوں سے مزدورانہ کام لینے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب   اخبارات میں شائع رپورٹ میں ان پر بچوں سے فرنیچر منتقل کروانے کے تصاویر اور اضافی کام لینے کے الزامات سامنے آئے۔

 

ضلع کلکٹر کے سخت احکامات کے مطابق، یہ اقدام بچوں کے حقوق کے تحفظ اور اسکول میں تعلیم کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نے اس معاملے کی تحقیقات کے بعد فوری کارروائی کی تصدیق کی ہے۔

 

بچوں کے سرپرستوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف تعلیمی اداروں میں بدانتظامی کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ بچوں کی حفاظت کے حوالے سے بھی ایک سنگین انتباہ ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button