تلنگانہ

بلقیس بانو کیس ‘سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرم مقدم :کے کویتا

نظام آباد 8/ جنوری (اردو لیکس)رکن قانون سازکونسل بی آرایس کے کویتا نے بلقیس بانو کیس میں مجرمین کی جلد رہائی کے احکام کو منسوخ کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرم مقدم کیاہے۔اس سلسلہ میں کویتا نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم Xپر ردعمل کااظہار کیا۔کویتا نے کہاکہ اگرچہ بلقیس بانو بے انتہا درداور کرب سے گزری ہیں تاہم سپریم کورٹ کا فیصلہ خواتین کی سلامتی کےلئے غیرمتزلزل عزم کا ایک طاقتور پیام ہے۔انہوںنے پوسٹ کیاکہ ہمیشہ انصاف کی فتح ہوتی ہے

 

اور اس طرح کا ہر فیصلہ ایک اہم مثال قائم کرتاہے کہ ہماری قوم خواتین کے ساتھ کھڑی ہے۔واضح رہے کہ مئی 2022میں کویتا نے اس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس این وی رمنا کو ایک مکتوب تحریر کیاتھا جس میں بلقیس بانو کیس میں 2022میں 11مجرمین کی رہائی کی مخالفت کی تھی ۔انہوںنے گجرات حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو غلط قراردیاتھا اور احکامات کو منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button