سنٹرآف ا یکسلنس کے لئے اقلیتی اقامتی جونیئر کالج گولکنڈہ گرلز2کاانتخاب افتتاحی پروگرام میں ٹمریز کے سکریٹری بی شفیع اللہ کا خطاب

سنٹرآف ا یکسلنس کے لئے اقلیتی اقامتی جونیئر کالج گولکنڈہ گرلز2کاانتخاب
افتتاحی پروگرام میں ٹمریز کے سکریٹری بی شفیع اللہ کا خطاب
حیدرآباد(پریس نوٹ)اقلیتی اقامتی جونیئر کالج گولکنڈہ گرلز۔2کی بہترین تعلیمی کارکردگی،اعلیٰ تعلیمی نتائج، ہمہ جہتی ہمدرد پرنسپل عائشہ مسرت صاحبہ،اعلیٰ تجربہ کاراساتذہ کی خدمات کو دیکھ کر ٹمریز کے سکریٹری بی شفیع اللہ نے سنٹر آف ایکسلنس کیلئے کالج کا انتخاب کیا ہے۔ جس میں ضلع حیدرآباد کی طالبات زیرتعلیم رہیں گی۔
طالبات کاانتخاب انٹرنس امتحان کے ذریعہ کیاجائے گا۔کالج میں NEET اور IIT کے مسابقتی امتحان کیلئے طالبات کو تیار کیاجائے گا۔ ٹمریز کے سکریٹری نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اس سنہری موقع سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے اپنے مستقبل کوروشن کریں۔انہوں نے کہاکہ طالبات کو سماجی، تعلیمی،طبی،تکنیکی اور تمام شعبوں میں آگے بڑھنا چاہئے۔
اس پروگرام میں ڈپٹی سکریٹری زبیدہ بیگم، آر ایل سی تاج الدین اور جواد مدنی، ویجلنس آفیسر نعیم الدین،عبدالرحمن اور اکیڈیمک کوارڈینیٹر فرح بیگم موجودتھے۔