جنرل نیوز

عید گاہ قدیم نظام آباد کے جدید منبر کی تعمیر مکمل  کانگریس اقلیتی قائدین نے معائنہ کیا 

عید گاہ قدیم نظام آباد کے جدید منبر کی تعمیر مکمل 

کانگریس اقلیتی قائدین نے معائنہ کیا 

مشیر حکومت تلنگانہ جناب محمد علی شبیر سے اظہار تشکر 

 

نظام آباد 20/ ستمبر (اردو لیکس) عید گاہ قدیم نظام آباد کے جدید منبر کی مکمل تعمیر پر کانگریس اقلیتی قائدین کا ایک وفد سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم ، سابقہ سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس، سابقہ کارپوریٹر مجاہد خان ، محمد جعفر ، وحید، شفیع، سمیع، یوتھ لیڈر عامر نےآج عیدگاہ کمیٹی صدر عبد الرحمن بازارہ و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ جدید منبر کی تعمیر کی تکمیل ہونے پر معائنہ کیا

 

اس موقع پر ایم اے فہیم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جدید منبر کی تعمیر کے لئے عیدگاہ کمیٹی نے مشیر حکومت تلنگانہ جناب محمد علی شبیر سے فنڈز کی منظوری کے لئے کانگریس اقلیتی قائدین کے ہمراہ نمائندگی کی تھی جناب محمد علی شبیر نے جدید منبر کی تعمیر کے لئے 26لاکھ روپے کی منظور ی عمل میں لائی تھی

 

تاہم جدید منبر کی تعمیر کا کام گذشتہ دنوں گتہ دار کے انتقال کے باعث روکا ہوا تھا عیدگاہ کمیٹی نے عیدین موقع پر زیر التواء جدید منبر کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل پر جناب محمد علی شبیر سے نمائندگی کی تھی جناب محمد علی شبیر نے مونسپل کمشنر نظام آباد کو جدید منبر کی فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے دوبارہ نئے گتہ دار کو جدید منبر کی تعمیر کا کام دیا گیا تھا

 

جو اپنے پایہ تکمیل کو پہنچا ایم اے فہیم نے بتایا کہ عید گاہ قدیم میں مزید زیر التواء کاموں کو عنقریب مکمل کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ مشیر حکومت تلنگانہ جناب محمد علی شبیر کی خصوصی دلچسپی کے باعث عید گاہ قدیم کے جدید منبر کا کام مکمل ہوا انہوں نے بتایا کہ مورم اندازی کے ذریعہ گڑھوں کی بھرتی کی جائے گی

 

انہوں نے بتایا کہ عید گاہ قدیم کے باب داخلہ پر ایک کمان کی تنصیب کے لئے عیدگاہ کمیٹی نے درخواست کی ہے اس خصوص میں جناب محمد علی شبیر کے دورہ نظام آباد کے موقع پر نمائندگی کئے جانے کا اقلیتی کانگریس قائدین نے عیدگاہ کمیٹی کو تیقن دیا کانگریس اقلیتی قائدین اور عیدگاہ کمیٹی نے جدید منبر عیدگاہ قدیم کی تکمیل پر گرانقدر تعاون کرنے پر مشیر حکومت تلنگانہ جناب محمد علی شبیر سے اظہار تشکر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button