جنرل نیوز

نعت اور تقریری مقابلہ کا اختتام-گورنمنٹ اسکولز کے طلبہ کا حیرت انگیز اور دلفریب مظاہرہ

مفتی خلیل احمد صاحب اور جناب میر ذوالفقار علی صاحب کی شرکت

حیدرآباد ۔ جناب محمد وجہی الدین حامد انصاری ورکنگ صدر TSTU ضلع حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق میلادالنبیﷺ کے موقع پر گورنمنٹ اسکولز کے طلباء کےلئیے جو نعت اور تقریری مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا آج وہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

 

 

اس مقابلے کا رسمی افتتاح عالیجناب مفتی خلیل احمد صاحب دامت برکاتہ امیر جامعہ نظامیہ نے اپنی خصوصی خطاب سے کیا۔ آپ نے طلباء اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے پروگرام منعقد کرنا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔اس کے بعد باضابطہ تقریری مقابلوں کا آغاز عمل میں آیا۔جسمیں تلنگانہ کے سارے اضلاع سے کم و بیش 100 سے زائد طلباء نے حصہ لیا ۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہر اسکول سے صرف ایک طالب علم ہی کو موقع دیا گیا تھا۔بچوں کی تقاریر سننے سے تعلق رکھتی تھیں۔ان مقابلوں کے ججس حافظ و قاری جناب محمد محسن اور جناب سید امجد حسین تھے۔

 

 

ان مقابلوں میں انعام اول کی حقدار گورنمنٹ ہائ اسکول بودھن کی طالبہ نازمین تبسم قرار پائیں۔جنھیں مبلغ تین ہزار روپے مع سرٹیفکٹ عطا کیا گیا جبکہ انعام دوم گورنمنٹ ہائ اسکول دریچہ بواہیر کے طالب علم محمد معاویہ نے حاصل کیا جنھیں مبلغ دو ہزار روپے مع سرٹیفکٹ عطا کیا گیا اور انعام سوم کی حقدار گورنمنٹ گرلز ہائ اسکول ملک پیٹ فار بلائینڈ کی ایک نابینا طالبہ گل زارا نے مبلغ ایک ہزار روپے مع سرٹیفکٹ حاصل کیا۔اس کے علاوہ کئی ایک ترغیبی انعامات بھی طلبہ میں تقسیم کئیے گئے۔تقریری مقابلوں کے فوری بعد لنچ اور نماز ظہر کا وقفہ دیا گیا ۔اس کے بعد نعت کے مقابلوں کا آغاز ہوا۔طلباء نے اپنی دلکش اور دلفریب آواز میں گویا سماں

 

 

باندھ دیا ۔ججس کےلئیے فیصلہ کرنا مشکل تھا کہ کسے انعام دیا جائے یا کسے نہیں۔۔۔۔بہرحال ان تمام میں گورنمنٹ ہائ اسکول یوسف گوڑہ کی طالبہ یاسمین بیگم نے انعام اول مبلغ تین ہزار روپے مع سرٹیفکٹ جبکہ انعام دوم گورنمنٹ گرلز ہائ اسکول ملک پیٹ فار بلائینڈ کی ایک نابینا طالبہ زوہا فاطمہ دو ہزار روپے مع سرٹیفکٹ اور انعام سوم گورنمنٹ ہائ اسکول گلبل گوڑہ کے ایک طالب علم سید مدثر مبلغ ایک ہزار روپے مع سرٹیفکٹ حاصل کیا۔اس کے علاوہ بہت سارے ترغیبی انعامات سے بھی طلبہ کو نوازا گیا ۔یہ سارے انعامات کی تقسیم عالیجناب میر ذوالفقار علی صاحب یم یل اے چارمینار کے ہاتھوں عمل میں آئ ۔اس موقع پر TSTU کے اہم قائیدین جناب محمد اقبال ،جناب احمد خاں، جناب سید رحمت اللہ ،جناب محمد حفیظ ،جناب اظہر رفیق ،جناب محی الدین،جناب محمد جمال ،جناب محمد

 

 

سیف اللہ ،جناب خواجہ خلیل احمد ، جناب محمد صلاح الدین ،جناب محمد ظہیر ، جناب عبدالجبار افروز ،جناب محمد عبد المتین وغیرہ موجود تھے اس کے علاوہ اساتذہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔جو بچوں کی شاندار کارکردگی پر محو حیرت بنے ہوئے تھے۔پروگرام کی کاروائی جناب سید نوید اختر نے بہت ہی عمدگی کے ساتھ چلائی۔جناب وجہی الدین کے شکریہ کے ساتھ ہی یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button