آر دیاکر گوڑ ایس سی، ایس ٹی نظام آباد کورٹ پبلک پراسکیوٹر مقرر

نظام آباد:20/ ستمبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) اسپیشل چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ روی گپتا نے G.O. Rt No 862 جاری کرتے ہوئے آر دیاکرگوڑ ایڈوکیٹ کو ایس سی، ایس ٹی نظام آباد کورٹ کا اسپیشل پبلک پراسکیوٹر مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے
۔ آر دیا کر گوڑ اپنے کیرئیرکا آغاز بحیثیت ایک صحافی کے طور پر کیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے پیشہ وکالت اختیار کیا۔ انہوں نے کانگریس پارٹی میں مختلف عہدوں پربشمول ریاستی لیگل سیل کنونیر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دی۔ دیاکر گوڑ کا تعلق اوسط درجہ کے گھرانہ سے ہے
انہوں نے راؤ جی سنگم ہائی اسکول سے1991 ء میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سی ایس آئی 1991 ء تا 1993 ء اور گورنمنٹ بودھن ڈگری کالج سے سال 1993 ء تا 1996 ء کے بعد قانون کی تعلیم نظام آباد لاء کالج سے 1997 ء تا 2001 ء تک حاصل کی اور بحیثیت ایڈوکیٹ 2001 ء میں بار کونسل میں انرولیمنٹ کیا۔
آر دیا کر گوڑ نے انہیں ایس سی، ایس ٹی نظام آباد کورٹ اسپیشل پبلک پراسکیوٹر مقرر کئے جانے پرچیف منسٹر اے ریونت ریڈی، ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پر بھاکر، مہیش کمار گوڑ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس، رکن اسمبلی بودھن پی سدرشن ریڈی، محمد علی شبیر مشیر حکومت تلنگانہ, مدھو گوڑ یاشکی سابقہ ایم پی و دیگر سینئر کانگریس قائدین سے اظہار تشکر کیا۔