جنرل نیوز

خانقاہ النور روبرو مسجد مریم بابن صاحب پہاڑی نزہت نگر نظام آباد میں 27/ ستمبر کو 16 واں محفل نعت و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

خانقاہ النور روبرو مسجد مریم بابن صاحب پہاڑی نزہت نگر نظام آباد میں
27/ ستمبر کو 16 واں محفل نعت و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

نظام آباد: 21/ ستمبر (اردو لیکس)جناب احمد خان معتمد خانقاہ و مسجد مریم بابن صاحب پہاڑی نزہت نگر نظام آباد کی اطلاع کے بموجب16واں محفل نعت و نعتیہ مشاعرہ بروز ہفتہ 27/ ستمبر ۴/ ربیع الثانی زیر سرپرستی پیر طریقت فرید وقت حضرت مولانا الحاج حافظ شاہ محمد نور الحق صاحب قریشی قاسمی چشتی و صابری مدظلہ العالی، زیر نگرانی محترم صاحبزادے حافظ فرقان قریشی چشتی و صابری بعد نماز عشاء خانقاہ النور روبرو مسجد مریم نزدہت نگر بابن صاحب پہاڑی نظام آباد میں انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔جس میں نعت خواں و معروف شعراء کی نشست کے بعد مقامی و بیرونی شعراء اکرام اپنا کلام پیش کریں گے۔ مشاعرہ ٹھیک 9:15 بجے شروع ہوگا۔ نظامت کے فرائض اشفاق اصفی انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button