جناب ایم اے روف روشن پریس نظام آباد کا سانحہ ارتحال

نظام آباد 22/ ستمبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)جناب ایم اے روف روشن لیتھو پرنٹنگ پریس نظام آباد ولد محمد غوث ایڈیٹر روزنامہ محور نظام آباد کا آج شہر کے ایک خانگی دواخانے میں بعمر 80 سال سانحہ ارتحال ہوگیا مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب احاطہ مدرسہ العلوم آٹو نگر میں ادا کی جائے گی
اور تدفین جدید قبرستان قلعہ نظام آباد میں عمل آئی گی عامتہ المسلمین سے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی درخواست کی جاتی ہے مرحوم کی نگرانی میں نظام آباد سے شائع ہونے والے اردو کے ہفتہ وار اور روزنامہ اخبارات کی طباعت ایک طویل عرصہ تک دی گئی اردو کاز کے لئے جو خدمات انجام دی وہ نا قابل فراموش ہے علاوہ ازیں انہوں نے بھارت لیتھو پرنٹنگ پریس میں بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں پسماندگان میں چار فرزندان اور چار دختران شامل ہے
مزید تفصیلات کے لئے ان کے فرزند محمد غوث ایڈیٹر روزنامہ محور نظام آباد کے فون نمبر
944008534
7013226604
پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے