حیدرآباد میں طلبہ کے لئے شاندار سیرت النبی ﷺ ایکسپو، نقد انعامات اور ماڈلز کی نمائش

عبدالصبور، سیکریٹری ایس آئی او حیدرآباد کے بموجب ایس آو حیدرآباد نے اسکولی طلبہ کے لیے شہرِ حیدرآباد کا سب سے بڑا سیرت ایکسپو ” محسنِ انسانیت ﷺ (Mercy to Mankind)” کا شاندار انعقاد کیا۔
شہرِ حیدرآباد میں اسکولی طلبہ کے لیے سب سے بڑے سیرت النبی ﷺ ایکسپو اور مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں لگ بھگ 10,000 اسکولی طلبہ نے حصہ لیا۔
اس ایکسپو کے ضمن میں ۲۰۰ سے زائد اسکولس میں لیکچرز دیۓ گئے جبکہ 90 سے زیادہ اسکولوں کے طلبہ نے پُرجوش شرکت کی۔ اس موقع پر سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں کا احاطہ کرتے ہوئے 50 سے زائد ماڈلز تیار کیے گئے جنہیں 100 سے زیادہ نو عمر طلبہ نے پیش کیا۔
قابلِ ذکر بات یہ رہی کہ فلسطین و غزہ میں جاری نسل کشی و بمباری کے خلاف اور فلسطینی عوام کے اظہارِ یگانگت میں کئ ماڈل پیش کیے گئے۔ معصوم شہیدہ *ہند رجب* پر ڈھائے گیے پربریت بھری واقعہ کو لائف سائز ماڈل پیش کیا گیا، جو شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
اس پروگرام میں 50,000 روپے سے زائد نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ مزید یہ کہ تقریب میں تقریباً 20 نامور انفلوئنسرز نے بھی شرکت کی۔
ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے حوالے سے بچوں اور نو عمروں میں، اس ایکسپو کے ذریعے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اجاگر کرنا تھا، تاکہ ان کے کردار میں بلندی آئے اور باعمل زندگی گزارنے والے بنیں۔
طلبہ نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ مختلف منعقدہ مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سیرت کوئز اور سیرتِ رسول ﷺ پر 3d ماڈل سازی کے مقابلے شامل رہے۔
والدین اور سرپرستوں نے ایس آئی او حیدرآباد کی ان کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ پروگرام نئی نسل کی فکری و اخلاقی تربیت میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔