جنرل نیوز

تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن نظام آباد کی ضلعی عاملہ کا اجلاس و تہنیت 

تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن نظام آباد کی ضلعی عاملہ کا اجلاس و تہنیت

 

 

نظام آباد:24/ ستمبر (اردو لیکس) تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن ضلع نظام آ باد کا ایک خصوصی اجلاس انور رفیقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ انہوں نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں موجود تمام محکموں سے تعلق رکھنے والے تقریبا اقلیتی سرکاری ملازمین وٹیچرس ٹی.ایس.میسا کے اراکین ہیں اور اقلیتی ملازمین سرکار وٹیچرس کے مسائل کے حل کے لیے ٹی.ایس میسا کو طاقتور تنظیم قرار دیاہے ضلع میں ملازمین کے کئی ایک مسائل کو حل کیاگیا۔اس موقع پرخواجہ معین الدین ریاستی اعزازی صدر ٹی.ایس.میسا نے بتا یا کہ صدر و بانی ٹی.ایس میسا فاروق احمد کی ہدایت پر سید احمد بخاری کو ٹی.ایس.میسا کا ریاستی پریس سکریٹری اور محمد نور الدین ایڈوکیٹ کو ٹی.ایس میسا و ایم.آر.پی.ایف ضلع نظام آ باد کا قانونی مشیر نامزد کر نے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کی اس تنظیم کو مزید طاقتور بنانے اور تمام اقلیتی ملازمین سرکار وٹیچرس کو اس تنظیم سے وابستہ ہونے پر زور دیا۔انھوں نے اعلان کیا کہ عنقریب آرمور اور نظام آباد ڈیو یژن کے انتخابات منعقد ہوں گے اور ایم.آر. پی.ایف کی تشکیل جدیدعمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بانی وریاستی صدر فاروق احمد کی ریاستی سطح پر مختلف محکموں میں مسلم اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے ازالہ کے لیے کی جانے والی نمائندگیوں کو نا قابل فراموش قرار دیا اور اس اجلاس کو جنرل سکریٹری ٹی.ایس.میسا عارف الدین نے مخاطب کرتے ہوئے بتا یاکہ ریاستی حکومت سے دفتر ٹی. ایس میسا کے لیے اراضی کے حصول کیلئے کوشیش کی جار ہی ہے انھوں نے اسوسی ایشن کی کارکردگی کو تفصیل کو بیان کیا۔اس اجلاس کو مختار الدین.ایم.اے علیم، محمد سراج الدین،سردار بیرندر سنگھ، سید ربانی،اشفاق احمد نے بھی مخاطب کیا۔ بعدازاں سہیل احمد سی.سی جوائنٹ کلکٹر نظام آباد کی مقدس فریضہ حج کی ادائیگی پر اور وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش محمد سراج الدین ہیڈ ماسٹر گولڈن جوبلی ہائی اسکول نظام آباد،محمد علیم الدین اے پی ٹی ایف، محمد معز ڈرائیور ضلع پریشد نظام آباد علاوہ ازیں سیداحمد بخاری، محمد نور الدین ایڈوکیٹ کو تہنیت پیش کی گئی۔اس اجلاس میں اقبال احمد غوث محی الدین، محمد سراج الدین،شیخ فاروق احمد، عبدالبشیر، احمد حسین معید، فاروقی اسرار الزماں، معز احمد،محمد امتیاز علی، محمد سلیم،سید ماجد، افروز حسین صوفی، شیخ فارق،عبدلنعیم و دیگر اراکین نے شرکت کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button