احمد نواز خان ریٹائرڈ سرکل انسپکٹر حیدرآباد کا انتقال

حیدرآباد 24 ستمبر ( اردو لیکس )جناب احمد نواز خان ریٹائرڈ سرکل انسپکٹر پولیس انٹلیجنس( اردو شارٹ ہینڈ رپورٹر )ساکن لال باغ عنبر پیٹ ولد جناب محمد ابراہیم خان صاحب کا چہار شنبہ 24 ستمبر 2025 کو انتقال ہو گیا وہ مسجد تاج ابراہیم تروملا نگر عنبر پیٹ کی انتظامی کمیٹی کے صدر بھی تھے
محکمہ پولیس میں سب انسپکٹرس کی محکمہ جاتی "لا” کلاسس کے لیے بھی وہ کافی معروف و مشہور لیکچرر تھے اننت پور، کریم نگر ،تروپتی اور دیگر مقامات پر سب انسپکٹرس کو قانون کی تعلیم دینے کے لیے حکومت کی طرف سے انہیں بطور خاص مدعو کیا جاتا تھا محکمہ پولیس میں جناب احمد نواز خان کافی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے نماز جنازہ آج 24 ستمبر کو ہی بعد نماز
عصر مسجد قادری باغ عنبر پیٹ میں ادا کی جائے گی تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان احمد ریاض خان سلیم ،احمد فیاض خان نعیم، احمد اعجاز خان کریم اور ایک دختر شامل ہیں فاتحہ سیوم جمعہ 26 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد تاج ابراہیم تروملا نگر پیٹ میں مقرر ہے مزید تفصیلات کے لیے
فون 9848970005 پریا817964352پرربط پیدا کیا جا سکتا ہے