جنرل نیوز
جنگاؤں کے نئے سرکل انسپکٹر ستیہ نارائن ریڈی کو مسلم وفد کی شال پوشی

جنگاؤں کے نئے سرکل انسپکٹر ستیہ نارائن ریڈی، مسلم وفد کی شال پوشی
جنگاؤں: جنگاؤں کے نئے سرکل انسپکٹر کے طور پر ستیہ نارائن ریڈی نے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ ان سے قبل دامودھر ریڈی یہاں خدمات انجام دے رہے تھے جن کا تبادلہ ورنگل کردیا گیا ہے۔
جائزہ حاصل کرنے کے بعد جنگاؤں کے معززین و مسلم نمائندوں کا ایک وفد پولیس اسٹیشن پہنچا اور ستیہ نارائن ریڈی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کی شال پوشی کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
وفد میں محمد جمال شریف ایڈوکیٹ، محمد انکشا ولی، محمد ریاض، محمد تحسین، محمد افضل، محمد ذکی، محمد کلیم الدین، محمد پاشاہ، محمد عارف، محمد باسط، عبدالمنان رضی، مولانا انصار، رحیم کے علاوہ دیگر معزز افراد بھی موجود تھے۔