جنرل نیوز

خلوت گراؤنڈ میں جمعرات کو 17ویں کل ہند محفلِ نعت و مدحتِ مصطفیٰ ﷺ، عالمی شہرت یافتہ علما و ثناء خوانان کے خصوصی خطابات

جمعرات کو ورلڈ قرآنک مشن کی خلوت گراؤنڈ پر کل ہند محفل نعت و مدحت ِمصطفیٰ ﷺ کانفرنس

مہمانانِ خصوصی عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر علامہ سید شاہ محمود اشرف اشرفی الجیلانی (یو پی) و فخر جامعہ ،ضیائے ملت علامہ مفتی سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی (نائب شیخ الجامعہ) کے خصوصی خطابات

حیدرآباد۔24/سپٹمبر 2025ء ( راست ) ورلڈ قرآنک مشن کے زیر اہتمام عظیم الشان فقید المثال 17ویں کل ہند محفل نعت و مدحت مصطفیٰﷺ کانفرنس کا انعقاد25؍ سپٹمبر 2025ء بروز جمعرات ، بعد نمازِ عشاء بمقام : خلوت گراؤنڈ ، نزد چارمینار ، حیدرآباد عمل میں آئیگا ۔مولانا ڈاکٹر شاہ محمد اخلاق شرفی القادری (صدر نشین ورلڈ قرآن مشن ) کی اطلاع کے بموجب محفل و کانفرنس کی سرپرستی حضرت مولانا سید شاہ ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ صاحب (معتمد ، صدر مجلس علمائے دکن وسجادنشین قادری چمن)، صدارت حضرت مولانا سید شاہ کاظم محی الدین قادری شرفی صاحب ـ (سجادہ نشین روضہ خرد شرفی چمن)اور قیادت حضرت مولانا سید شاہ احمد پاشاہ قادری صاحب ایم ایل اے (معتمد عمومی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین) کرینگے ۔ بیرونی مہمان مقرر عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ، سیاح یوروپ و ایشیاء ، گل گلزار اشرفیت ، قائد ِ ملت حضرت العلامہ مولانا سید شاہ محمود اشرف اشرفی الجیلانی مدظلہٗ (سجادہ نشین آستانہ عالیہ اشرفیہ حسنیہ سرکار کلاں و سربراہِ اعلیٰ جامعہ اشرف کچھوچھہ شریف (یوپی) ،کے علاوہ مقامی مہمان مقرر فخر جامعہ ، عمدۃ الفقہاء ، ضیائے ملت ، حضرت العلامہ مولانا سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی صاحب (نائب شیخ الجامعہ و صدر مفتی جامعہ نظامیہ و بانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ، حیدرآباد)کے بصیرت افروز خطابات ہونگے ۔ نیز انکے علاوہ مہمان ثناء خوانِ رسول بلبلِ باغِ رسالت ؐ ثانی ٔ اویس رضا محترم جناب محمد اعظم رضا تحسینی صاحب ( بریلی شریف) و معروف ثناء خوان بلبل باغِ مدینہ شہرہ آفاق مداح ِرسولؐ محترم جناب محمد جاوید قادری صاحب ( راجستھان ) اپنے مسحور کن انداز میں ہدیہ نعت و منقبت پیش کرینگے ۔ کانفرنس کی نگرانی اشرف القراء حضرت مولانا ڈاکٹر شاہ محمد اخلاق شرفی القادری صاحب (خلیفہ حضرت تاج الصالحین ؒ و حضرت تاج السنہ ؒ ، صدر نشین ورلڈ قرآن مشن ) کرینگے ۔ محفل و کانفرنس کی سیادت حضرت مولانا سید شاہ فضل اللہ الموسوسی القادری صاحب (سجادہ نشین بارگاہ موسیٰ قادری ؒ) ، حضرت مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی صاحب (سجادہ نشین حضرت صوفیٔ اعظم ؒ) ، حضرت مولانا سید شاہ اشرف رضا حسینی اشرفی صاحب ( سجادہ نشین بارگاہ قطب رائچور) ، ابو المعروف حضرت سید شاہ زین الدین کنج نشین ثانی جنیدی قادری صاحب (سجادہ نشین بیدر) ، حضرت مولانا قاری سید شاہ ندیم اللہ حسینی صاحب ( سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت شاہ راجو قتال حسینی ؒ) ، حضرت مولانا سید شاہ جلال حسینی صاحب ( سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نارائن پیٹ) ، حضرت مولانا سید شاہ غلام غوث شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ شطاری صاحب ( سجادہ نشین و متولی آستانہ شطاریہ ) ، حضرت مولانا سید شاہ ابراہیم قادری زرین کلاہ فاروق پاشاہ صاحب ( سجادہ نشین بارگاہ زرین کلاہ گوشہ نشین ؒ) ، پیر طریقت حضرت مولانا الحاج غلام محمد غوث پاشاہ نقشبندی مجددی صاحب ( سجادہ نشین بارگاہ رکنیہ نقشبندیہ پالم روڈ) ، حضرت مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ صاحب ( سجادہ نشین حضرت گنج انوار ؒ) ، زیر عنایت : حضرت مولانا سید شاہ محمد ملتانی قادری صاحب ، حضرت مولانا عرفان اللہ شاہ نوری صاحب ، حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری صاحب ( ناظم جامعۃ المومنات) ، حضرت مولانا عبدالجلیل قادری صاحب ( امام وخطیب جامع مسجد صرفخاص پلٹن ملک پیٹ) ، حضرت مولانا محمد محی الدین قادری محمودی صاحب ( خطیب جامع مسجد قطب شاہی لنگر حوض) ۔مقامی ثناء خوان ِرسول جناب مجتبیٰ محامد اخلاقی ، مداحانِ رسول ؐ سعما نشید گروپ اور حمادی برادرس اپنے مخصوص انداز میں دف پر کلام پیش کرینگے ۔ قرأت کلام پاک جناب محمد علی صدیقی صاحب (امام ومکہ مسجد حیدرآباد) ، نظامت کے فرائض : مولانا حافظ سید شاذ عرفی صاحب ( کامل جامعہ نظامیہ ) انجام دینگے ۔ شاعر دکن جناب ارشد شرفی صاحب کلام پیش کرینگے ۔ مہمانان خصوصی جناب محمد غوث صاحب ( سابق کارپوریٹر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ) ، جناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب (سپریم کورٹ ایڈوکیٹ) ، جناب شوکت علی صوفی صاحب ( سینئر صحافی) ، جناب محمد شاہد اقبال قادری صاحب ( صدر کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی ) ، جناب ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی صاحب ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) ، جناب سید اعزاز محمد صاحب ( اعجاز پریس) ، جناب محمد ساحل اکبر صاحب ( نمائندہ کارپوریٹرایم آئی ایم ) ہونگے ۔ حضرت زیرک شرفی ایوارڈس نعتیہ شاعری کی خدمات پر بزرگ شاعر جناب اسماعیل صابر صاحب و نعت خوانی کی خدمات پر جناب محمد وسیم رضوی کو عطا کئے جائینگے ۔ شمع محمدیؐ کے پروانوں سے اس عظیم الشان محفلِ نعت و کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں اُمڈتے ہوئے سیلاب کی طرح شرکت کی گذارش کی جاتی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button