ملک کی پہلی خاتون میوزک ٹیکنیشن اور صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر ساجدہ خان کو سیوا پرسکار ایوارڈ

حیدرآباد 24 ستمبر (اردو لیکس) ملک کی پہلی خاتون میوزک ٹیکنیشن اور صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر ساجدہ خان کو سیوا پرسکار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب اوم کنونشن، نارسنگی حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی تلنگانہ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رام چندر نائک تھے۔ اس کے علاوہ ایم ونود جی سیاست داں و بزنس لیڈر اور دیگر معزز شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ڈاکٹر ساجدہ خان نہ صرف ایک ماہر آڈیو انجینئر ہیں بلکہ ایک سماجی رہنما اور ماہر تعلیم بھی ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں پہلی خاتون میوزک ٹیکنیشن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اس سے قبل صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ سیوا پرسکارایوارڈ، وندے بھارت اسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر رمیش ایڈیٹ پوائنٹ کے انتظام میں دیا گیا ڈاکٹر ساجدہ خان نے فروبل
گارڈن ہائی سکول مولا علی حیدرآباد سے اپنی ہائی سکول تک تعلیم مکمل کی اور سینٹ اینس کالج تار ناکہ سے انٹرمیڈیٹ کامیاب کیا ڈاکٹر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی سے بی اے انجینئرنگ اور ایم اے انجینئرنگ کامیاب کیا ہے اس کے بعد انہوں نے تین ڈپلومہ کورسز این جی او مینجمنٹ، سرٹیفیکیٹ کورس ،پی جی ڈپلوما ان ویمنس اسٹڈیز ،پی جی ڈپلومہ ان ٹورازم اینڈ کلچر مینجمنٹ بھی کامیاب کیا ہے انہوں نے جملہ 90کورسز میں تربیت حاصل
کی ہے دنیا میں جتنے ساؤنڈ انجینیئر ہیں ان میں بھی انڈیا سے ساجدہ خان ہی شامل ہیں آڈیو انجینئرنگ سوسائٹی لندن نے ایک کتاب بنام "ومن ان انڈیا” لکھی ہے یہ کتاب ساری دنیا میں بہت زیادہ فروخت ہوتی ہے اس کی کافی مانگ ہے اس کتاب میں بھی ڈاکٹر ساجدہ خان کا نام شامل ہے اور ان کے لیے یہ ایک عالمی اعزاز ہے فرنٹ آن لائن ایجوکیشن ویب سائٹ ،”فرسٹ انڈین ویمن سیما اینڈ میوزک”میں 14 ممتاز خواتین شامل ہیں جن
میں ساجدہ خان کا پانچویں نمبر پر نام شامل ہے ڈاکٹر ساجد خان نے خواتین بالخصوص طالبات کی فلاح و بہبود کے لیے اور عام بہبود کے لیے اپنے اپ کو وقف کر رکھا ہے ڈاکٹر ساجدہ خان کا کہنا ہے کہ خواتین سماجی اعتبار سے بہت زیادہ طاقتور ہوتی ہیں ایڈوکیٹس، شعرا، ٹیچر،ز پروفیسرز، ڈاکٹرز اور مختلف شعبہ میں خواتین کی خدمات قابل فخر ہیں ڈاکٹر ساجدہ خان کا کہنا ہے کہ زندگی میں آگے بڑھنا ہے تو ہم مسائل کو نہ دیکھیں بلکہ مسائل کو حل کرنے کی اپنے میں خود طاقت پیدا کریں اپنے اور
سماج کے لیے بہتر سے بہتر کام کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں جب تک ہم میں کوئی ذاتی دلچسپی نہ ہو تو ہم زندگی کے کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کر سکتے ڈاکٹر ساجدہ خان نے ایوارڈ ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئےخواتین اور طالبات کو مشورہ دیا کہ سماجی ہم آہنگی بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہم جب گھروں میں مل جل کر رہیں گے تو معاشرہ میں بھی مل جل کر رہنے کی عادت ہو سکتی ہے
نہیں تو سبھی لوگ ذہنی تناؤ کا شکار ہو سکتے ہیں انہوں نے مشورہ دیا کہ ہفتہ میں ایک بار یہ اپ پھر مہینے میں ایک دن خاندان کے سب لوگ آپس میں مل جل کر بیٹھیں ایک دوسرے کے حالات سے اور کیفیات سے واقف ہوں ڈاکٹر ساجدہ خان کو مختلف ایوارڈز بشمول سیوا پرسکار ایوارڈ ملنے پر ممتاز
شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے



