جنرل نیوز

اساتذہ ہی طلبہ کے روشن مستقبل کے ضامن اور ملک کا قیمتی سرمایہ

چار مینار منڈل کے معلم محمد حسام الدین اور معلمات کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ- ڈپٹی ای او اور ڈپٹی آئی او ایس کا خطاب

حیدرآباد 24 ستمبر( اردو لیکس)چار مینار منڈل سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو مثالی خدمات انجام دینے پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا اسلامیہ اسکول آڈیٹوریم یا قوت پورہ کالونی میں منعقدہ اس تقریب کی صدارت ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چار مینار زون محترمہ ایس سجاتا نے کی جناب خسرو حسین خالد پرنسپل اسلامیہ ہائی سکول مہمان خصوصی تھے ایوارڈ ایوارڈ یافتگان میں جناب محمد حسام ا لدین گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2,

 

 

 

محترمہ اختر النسا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ 2,محترمہ سیدہ مدثر ہاشمی گورنمنٹ پرائمری سکول تالاب میر جملہ،محترمہ حمیرہ سلطانہ گورنمنٹ پرائمری اسکول جاوید نگر 1, محترمہ امتہ الحبیب گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول پیدا گوڑہ،محترمہ عذرا سلطانہ گورنمنٹ پرائمری اسکول سلطان شاہی ،محترمہ تحسین جہاں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مغل پورہ نمبر 2،محترمہ مہربانو گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول رین بازار،محترمہ فوزیہ معظم گورنمنٹ پرائمری اسکول علی نگر ،محترمہ ذکیہ بیگم گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مغل پورہ نمبر 2، محترمہ کے مدھو شالینی گورنمنٹ سٹی ماڈل ہائی اسکول چادر گھاٹ،محترمہ پی اوشاسری گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول

 

 

چنچلگوڑہ،محترمہ اوماوانی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چادرگھاٹ،نیو، محترمہ کشور جہاں عشرت گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کمیلہ قدیم ،محترمہ بی لکشمی دیوی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کٹل گوڑہ ، محترمہ متین سلطانہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کرماگوڑہ ،محترمہ جی قادر النسا گورنمنٹ بائرز پرائمری اسکول الاوہ یتیماں , محترمہ فرحت رخسانہ گورنمنٹ پرائمری اسکول تیغہ ،محترمہ نور النسا بیگم گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول دریچہ ماتا اور محترمہ شبانہ بیگم گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول دبیر پورہ واقع مرتضی نگر املی بن یاقوت پورہ شامل ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ایجوکیشن افیسر چار مینار زون محترمہ یہ سجتا نے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی گل پوشی،شال پوشی اور مومنٹو عطا کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئےکہا کہ چار مینار منڈل تعلیمی اور نتائج کے

 

 

اعتبار سے منفرد منڈل ہے یہاں کے تمام اساتذہ بڑے ہی انہماک سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی وجہ سے ہی ملک اور ریاست کا نام روشن ہوتا ہے اساتذہ ہی طلباء کے روشن مستقبل کے ضامن اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری مدارس میں تعلیم معیار میں ہر وقت اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے اور سرکاری مدارس کے ایس ایس سی کے نتائج بھی بہتر ا رہے ہیں انہوں نے چائینار منڈل کے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کو بھی دلی مبارکباد دی اور کہا کہ تمام اساتذہ کی محنت اور جستجو اور طلبہ کی دلچسپی کی وجہ سے دہم جماعت کے نتائج بہتر سے بہتر آ رہے ہیں انہوں نے اس سلسلے میں ڈپٹی انسپکٹر اسکول چار مینار 1 پی وی نرسا راجو و ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سلطان شاہی اور محترمہ اوما مو پیڈی ڈپٹی

 

 

انسپیکٹر آف اسکول چار مینار2و گزیٹیڈہیڈ مسٹریس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مغل پورہ نمبر2 کی کار کردگی پر بھی اظہار اطمینان کیا محترمہ اوماموپیڈی صدر معلمہ و ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول چار مینار2 نے تمام ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ آگے بھی ایوارڈز کے حصول کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم دینا کوئی آسان بات نہیں اساتذہ ملک کی بہت بڑی خدمت انجام دے رہے ہیں اور طلبہ کو بہترین اور معاشرے کے لیے فائدہ مند بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرتے ہیں والدین کا بھی کام ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر سے بہتر تربیت کریں ان میں اخلاق اور کردار کو زیادہ سے زیادہ پروان چڑھائیں جناب پی وی نرسا راجو ڈپٹی انسپیکٹر آف اسکولس چار مینار 1 نے ایوارڈ یافتہ تمام اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چار مینار منڈل کے تمام ہی اساتذہ انتہائی محنتی اور جفاکش ہیں تمام اساتذہ کی محنت اور دلچسپی کی وجہ سے ہی پرائمری تا ہائی

 

 

سکول تعلیم کا معیار مزید بلند سے بلند ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اسکول کووقت پر آنے کے لیے پابند کیا جائے ابتدا ہی سے طلبہ وقت کی پابندی کے عادی ہو جائیں تو انہیں ہر طرح کی کامیابیاں حاصل ہونے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی اس موقع سے جناب احمد رفیع الدین گزیٹڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول چھاونی ناد علی بیک ،جناب محمد عبدالمعید گزٹیڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول رین بازار،جناب مصطفی محی الدین گزٹڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول یا قوت پورہ،جناب محمد اسحاق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کرماگوڑہ،جناب جی وی کے شرما گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول حیدر گوڑہ،محترمہ عشرت سلطانہ انچارج ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ پرائمری سکول رین بازار نے بھی مخاطب کیا اور تمام ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو مبارک باد دی اور چار مینار منڈل سطح پر اس طرح کی تقریب منعقد کرنے پر ڈپٹی ای او چار منٹ زون محترمہ یس سجاتا اور ڈپٹی انسپکٹر س محترمہ اومامپیڈی اور جناب نرسا راجو کو دلی مبارکباددی -تقریب میں محترمہ رعنا سلیم

 

 

،اےناگیندر ،ونجا،محترمہ سیدہ نسیم عرفانہ،محترمہ پی سرونا، لتا جی بھاگیہ،کے رام چندر اور دوسروں نے شرکت کی جناب محمد حسام الدین نے شکریہ ادا کیا اس موقع پر جناب احمد رفیع الدین،جناب خسرو حسین خالد،جناب محمد عبدالمعید،جناب مصطفی محی الدین،جناب محمد اسحاق،جناب جی وی کے شرما کو بھی تہنیت پیش کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button