جنرل نیوز

ڈاکٹر وی آر کے کالج آف فارمیسی جگتیال میں ورلڈ فارماسسٹ ڈے کے موقع پر ریلی

، ورلڈ فارماسسٹ ڈے کے موقع پر ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی، حیدرآباد کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ عالم رسول خان کے ہدایت پر، پروفیسر ڈاکٹر دندو رام کرشن (ڈائریکٹر) اور پروفیسر ڈاکٹر ششی دھر کوآرڈینیٹر کی معاونت سے، پروفیسر ڈاکٹر پارمیشور ایچ (پرنسپل) اور میر کاظم علی (ایڈمنسٹریٹیو آفیسر) کی نگرانی میں، ڈاکٹر وی آر کے کالج آف فارمیسی، جگتیال کے طلبہ و اساتذہ نے "صحت کی دیکھ بھال میں فارماسسٹ کا کردار” کے موضوع پر آگاہی ریلی کا انعقاد کیا۔

 

ریلی کا آغاز جگتیال کے پرانے بس اسٹینڈ سے نئے بس اسٹینڈ تک کیا گیا، جس میں جگتیال کے ڈی ایس پی رگثو چندر مہمان خصوصی کے طور پر جھنڈا دکھا کر ریلی کی شروعات کی۔

 

بعد ازاں ڈی ایس پی نے فارماسسٹ حضرات کو ورلڈ فارماسٹس ڈے کی مبارکباد دی اور طلبہ سے کہا کہ وہ محنت کر کے اعلیٰ فارماسسٹ بنیں، عالمی سطح پر خدمات انجام دیں اور ڈاکٹر وی آر کے کالج آف فارمیسی، جگتیال کے نام و مقام کو دنیا بھر میں نمایاں کریں۔

 

اس پروگرام کی کامیاب میزبانی کرنے والے انتظامیہ، پرنسپل، طلبہ اور اساتذہ کو ڈی ایس پی نے خراج تحسین پیش کیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button