ایم ایس ٹیچر ٹریننگ اکیڈیمی کے دوسرے بیچ کا کانوکیشن 150 طالبات میں ٹیچرس ٹریننگ ڈپلومہ کی تقسیم

حیدرآباد، 24 ستمبر 2025:ایم ایس ٹیچر ٹریننگ اکیڈیمی کےپری پرائمری ٹیچر ٹریننگ پروگرام کی دوسرے بیچ کا شاندار جلسہ تقسیم اسناد کے۔ایل۔این پرساد آڈیٹوریم ریڈ ہلز میں منعقد ہوا، جس میں 150 شرکاء نے ڈپلومہ ان پری پرائمری ٹیچر ٹریننگ کورس کی اسناد حاصل کیں۔
اس کورس کو تکمیل کرنے والےشرکاء میں 75 ایم ایس ڈگری کالج کی طالبات شامل ہیں جنہیں ٹیچرس ٹرینینگ ایک اضافی اسکل سرٹیفیکیٹ کورس کے طور پر انتخاب کرنے کی سہولت ہے۔ان کے علاوہ 65 عملی طور پر برسرِ روزگار اساتذہ نے اس کورس میں شرکت کرتے ہوئےاپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا، جبکہ 10 گھریلو خواتین نے تدریس کے شعبے میں قدم رکھنے کے لیے اس کورس میں شرکت کی۔
اس موقع پر طلبہ نے "My Animal Friends” کے موضوع پر شاندار اسٹال ایگزیبٹس پیش کیے، جن میں عددی سرگرمیاں (Numeracy)، لٹریسی، ماحولیاتی سائنس، فنون و ہنر (Art & Craft)، کھیل (Games)، سائنس و ٹیکنالوجی (STEM Activities) اور کہانی گوئی (Storytelling) شامل تھیں۔ ان تخلیقی سرگرمیوں کو زبردست پذیرائی ملی۔
س موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے وائس چیرپرسن محترمہ نزہت صوفی خان صاحبہ نے پری پرائمری ٹیچرس ٹریننگ ڈپلوما کورس مکمل کرنے والے طالبات کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ” ہم نے مستند پری پرائمری اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے دو سال پہلے، یہ اکیڈیمی شروع کی تھی۔ آج، مجھے طلباء، گھریلو خواتین اور اساتذہ کو قابل قدر مہارت اور سرٹیفیکیشن حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ آپ ان اسکلز کو نہ صرف کلاس روم بلکہ عملی زندگی میں بھی بچوں کو سمجھنے اور ان کی نشونما میں استعمال کریں”
تقریب میں شریک طالبات کے والدین نے اپنے بچوں کے اس دانشمندانہ فیصلے پر فخر کا اظہار کیا کہ انہوں نے ایک ہنر پر مبنی پروگرام کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی مشہور ماہر اطفال ڈاکٹر امرین نے شرکاء کی کارکردگی، ایم ایس کی تعلیمی کاوشوں اور اس تقریب کے پیچھے کارفرما محنت کو سراہا۔ ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے منیجرشمع صاحبہ نے پروگرام کی کارروائی چلائی ۔
اس موقع پر سیدہ افروز بانو ڈین ایم ایس کریٹئو اسکول، نے بھی شرکت کی۔یہ کنووکیشن تدریس کے میدان میں قدم رکھنے والی خواتین کی ہمت افزآئی کرنے میں کامیاب ثابت ہوا۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سےایم ایس ٹیچر ٹرینینگ اکیڈیمی ، اساتذہ کو بااختیار بنا کر آنے والے کل کے طلبہ کی بہترین رہنمائی کے عزم کے ساتھ شروع کی گئی تھی جس کے پہلے بیچ سے 107 اور دوسرے بیچ سے 150 طالبات تربیت پا کرفارغ ہو چکے ہیں۔
سال بہ سال ترقی کرنے کے عزم کے ساتھ، ایم ایس ٹیچر ٹریننگ اکیڈیمی اب اپنے تیسرے بیچ کو تربیت دے رہی ہے۔