نواب بہادر یارجنگ پر کتاب کی رسم رونمائی

حیدرآباد۔24/ستمبر۔ قائد ملت نواب بہادر یار جنگ، زندگی اور ان کی ادبی خدمات پر ڈاکٹر زاہدحسین تماپوری کی کتاب کی رسم رونمائی کی تقریب ہفتہ 27/ ستمبر کو 7 بجے شام میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فاؤنڈری میں منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر محمد صفی اللہ ڈائریکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی سی ای او حج
کمیٹی مہمان خصوصی نواب شاہد غلام رسول خان نبیرہ بہادر یار جنگ مہمان اعزازی ہوں گے۔ جناب مقصود علی خان ایڈیٹر نور ولایت صدارت کریں گے۔ مقررین میں پروفیسر خواجہ ناصر الدین، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد، پروفیسر اسلم فاروقی، قاضی عزیز اللہ عثمانی ہوں گے۔ جناب ضیاء الدین نیر صدرمجلس تعمیر ملت کی دعاء پر اختتام عمل میں آئے گا۔ کنوینر سید فاضل حسین پرویز کے مطابق
زاہد حسین تمام پوری، جناب غوث خاموشی مرحوم کے داماد ہیں اور انہوں نے قائد ملت پر پی ایچ ڈی کی ہے۔ انہوں نے اہل ذوق حضرات سے شرکت کی خواہش کی ہے۔