جدہ میں ڈاکٹر دلشاد شمسی کا استقبالیہ۔ مہمانان میں دانش کی کتاب پیش بھی پیش کی گئی

کے این واصف
ہندوستان سے تشریف لائے فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ لرنگ (FEW)کے رکن ڈاکٹر دلشاد شمسی کا جدہ میں استقبالیہ۔ لاثانی رسٹورنٹ میں منعقد اس شاندار استقبالیہ تقریب میں انڈین کمیونٹی کی ممتاز شخصیات و سماجی جہدکارون کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ FEW کی جاری پریس نوٹ کے مطابق 1998 میں چند ہم خیال اصحاب نے اس فاؤڈیشن کا قیام عمل میں لایا۔ جس کا مقصد ہندوستان میں مستحق طلباء کی مالی مدد تھا۔
علم کے شہر علیگڈھ میں قائم ایک اسکول اور ایک کلنک کی نگرانی و سرپرستی ڈاکٹر شمسی اور ان کی ٹیم کرتے ہیں۔ جدہ کے ایک معروف اسپتال میں برسوں برسرے خدمت رہے ڈاکٹر دلشاشمسی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شوگر، بلڈپریشر وغیرہ سماج میں پھیلے جیسے عام امراض سے بچنے اور اپنے آپ کو صحتمند رکھنے کے مشوروں اور کارآمد نسخوں سے حاضرین کو آگاہ کیا اور ملک میں ان کی اور ان کے ٹیم کی دیگر سماجی خدمات تفصیلات سے بھی وقف کرایا۔
فاؤڈیشن کے سینئر رکن جناب محمد مبین خاں نے اس تقریب کو اسپانسر کیا۔ جناب محمد مزمل نے تقریب کے انتظامات کی نگرانی کی۔ ڈاکٹر شمسی کے علاوہ اس تقریب کو جناب عزیز الرب، جناب نورالدین خاں، جناب عارف قریشی اور جناب بہجت نے بھی مخاطب کیا۔ تقریب کی نظامت دلچسپ انداز میں فضیل احمد نے کی۔
اس موقع پر سابق صدر انڈیا فورم جدہ (حال مقیم ریاض) جناب عبد الغفور دانش کی تازہ تصنیف “My Musings” مہمانان میں تحفتاُ تقسیم کی گئی۔ جناب مبین خاں کے ہدیہ تشکر پر اس پروقار تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔