میں غریبوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ حلقہ نظام آباد کی فلاح وبہبود میرامقصد محمد علی شبیر کا سی ایم آر ایف چیکوں کی تقسیم سے خطاب

میں غریبوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ حلقہ نظام آباد کی فلاح وبہبود میرامقصد
محمد علی شبیر کا سی ایم آر ایف چیکوں کی تقسیم سے خطاب
نظام آباد:25/ ستمبر (اردو لیکس)حکومت تلنگانہ کے مشیر جناب محمد علی شبیر نے نظام آباد اربن حلقہ سے تعلق رکھنے والے 59 افراد میں آج آراینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں منعقدہ تقریب میں سی ایم آرایف اسکیم کے تحت 28 استفادہ کنندگان میں چیکوں کی تقسیم عمل میں لائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ نظام آباد اربن حلقہ سے تعلق رکھنے والے متعدد کالونیوں کے متاثرین کو سی ایم ریلیف فنڈ س منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو افراد امراض کی وجہ سے مقروض ہے ان کیلئے سی ایم آرایف کے ذریعہ ان افراد کو کچھ راحت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ غریبوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور صرف حلقہ کی عوام کی فلاح وبہبو چاہتے ہیں۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ اندراماں مکانات اور نئے راشن کارڈ اہل لوگوں کو مسلسل فراہم کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر کانگریس پارٹی کے منشور میں شامل وعدوں کو حکومت کی جانب سے عمل آوری کی جارہی ہے۔ اس موقع پر استفادہ کنندگان کے علاوہ کانگریس قائدین موجود تھے ہے۔